نئی دہلی// سامان اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) ریونیو کلیکشن دسمبر2023 میں 164882 لاکھ کروڑ روپے رہا، جو دسمبر 2022 میں جمع کی گئی 149507 کروڑ روپے کی آمدنی سے 10.3 فیصد زیادہ ہے ۔
موجودہ مالی سال میں یہ ساتواں مہینہ ہے جب جی ایس ٹی ریونیو کلیکشن 1.60 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ رہا ہے ۔ وزارت خزانہ کے ذریعہ آج جاری کردہ جی ایس ٹی کے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2023 میں کل جی ایس ٹی کی وصولی 164882 کروڑ روپے رہی ہے ۔ اس میں سی جی ایس ٹی 30443 کروڑ روپے ، ایس جی ایس ٹی 37935 کروڑ روپے ، آئی جی ایس ٹی 84255 کروڑ روپے جس میں درآمدی اشیاء پر وصول کیاگیا ٹیکس 41534 کروڑ روپے بھی شامل ہے ۔ معاوضہ سرچارج کے طور پر12249 کروڑ روپے جمع کیے گئے ہیں، جس میں درآمدی سامان پر جمع کیے گئے 1079 کروڑ روپے بھی شامل ہیں۔