ماسکو//
روس کے جوہری توانائی سے چلنے والے کنٹینر جہاز سیومورپٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ حکام نے پیر کو یہ جانکاری دی۔
مرمانسک ریجن کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا، جو جہاز کے ایک کیبن میں پیش آیا اور تقریباً 30 مربع میٹر کا علاقہ متاثر ہوا۔
محکمہ کے مطابق کنٹینر جہاز کے ایٹمی پلانٹ کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ سیومورپٹ دنیا کا واحد برف توڑنے والا ٹرانسپورٹ جہاز ہے جس میں ایٹمی پاور پلانٹ ہے۔ یہ تقریباً دو نوٹیکل میل کی رفتار سے ایک میٹر موٹی برف کے میدانوں میں سے گزر سکتا ہے۔