سرینگر//
کشتواڑ پولیس نے گرفتاری بچنے کیلئے۲۴ برسوں سے مفرورایک ملزم کو گرفتار کیا ہے ۔
مفرور ملزم پولیس اسٹیشن کشتواڑ میں درج ایک ایف آئی آر کے سلسلے میں مطلوب تھا۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ کشتواڑ پولیس نے ۲۴برسوں سے مفرور ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے ۔
ترجمان نے گرفتار شدہ کی شناخت جمال الدین ولد محمد رمضان ساکن گانڈو ڈوڈہ کے بطور کی ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ پولیس کو مفرور ملزم کے متعلق ایک اطلاع موصول ہوئی جس پر ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔
ترجمان نے کہا کہ اس ٹیم نے مشتبہ مقام پر چھاپہ مار کر اس کو گرفتار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مفرور ملزم پولیس اسٹیشن کشتواڑ میں درج آر پی سی کے سیکشن۳۶۴کے تحت ایک ایف آئی آر نمبر۱۹۹۹/۱۲میں مطلوب تھا۔