ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

چین نے گزشتہ سال انفراسٹرکچر سے منسلک 20 اداروں کو ہیک کیا: امریکی ذرائع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-13
in عالمی خبریں
A A
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

نیویارک//
امریکی حکام نے انکشاف کیا کہ چینی فوج توانائی اور پانی کی سہولیات کے ساتھ ساتھ مواصلات اور نقل و حمل کے نظام سمیت اہم امریکی بنیادی ڈھانچے کو متاثر کرنے کی اپنی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ ان حساس سیکٹرز کے حوالے سے امریکی حکام اور سکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ چینی فوج سے وابستہ ہیکرز نے گزشتہ سال کے دوران تقریباً بیس اہم اداروں کے کمپیوٹر سسٹمز میں نقب لگائی ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ دراندازی کی کارروائیاں بحرالکاہل میں امریکہ اور چین کے درمیان تنازع کی صورت میں خوف و ہراس اور افراتفری پھیلانے یا رسد میں خلل ڈالنے کے طریقے تیار کرنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہیں۔
واقعات سے آگاہ افراد نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ متاثرہ املاک میں ہوائی میں پانی کا ایک ذخیرہ اور کم از کم ایک تیل اور گیس کی پائپ لائن شامل ہے۔ ہیکرز نے ٹیکساس پاور گرڈ کو چلانے والی کمپنی میں بھی گھسنے کی کوشش کی۔ یہ پاور گرڈ ملک کے باقی حصوں میں بجلی کے نظام سے آزادانہ طور پر کام کرتی ہے۔
امریکی حکام نے کہا کہ کسی بھی مداخلت سے پمپ، پسٹن یا کسی بھی اہم کام کو چلانے والے صنعتی کنٹرول سسٹم میں خلل نہیں پڑا۔
تاہم امریکی حکام نے کہا کہ ہوائی، بحرالکاہل کے بحری بیڑے اور کم از کم ایک بندرگاہ کے ساتھ ساتھ لاجسٹک ہب میں دلچسپی یہ بتاتی ہے کہ چینی فوج اس قابل ہونا چاہتی ہے کہ اگر تائیوان پر تنازع شروع ہو جائے تو اس خطے میں فوجیوں اور سازوسامان کو بھیجنے کی امریکی کوششوں کو پیچیدہ کر سکے۔
اطلاعات کے مطابق یہ تفصیلات حکومتی نظام میں چینی دراندازی کی واضح تصویر بنانے میں مدد کرتی ہیں۔ ان سرگرمیوں کا پتہ امریکی حکومت نے تقریباً ایک سال قبل پہلی مرتبہ دریافت کیا تھا۔ ایک سال سے زیادہ عرصے سے چینی فوجی رہنماؤں نے اپنے امریکی ہم منصبوں سے بات کرنے سے انکار کر رکھا ہے۔ یہاں تک چینی لڑاکا طیارے مغربی بحرالکاہل میں امریکی جاسوس طیاروں کو تیزی سے روک رہے ہیں۔ یاد رہے امریکی صدر بائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ نے گزشتہ ماہ مواصلاتی چینلز کو بحال کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ملک میں نینو یوریا کی پیداوار میں اضافہ کیا جا رہا ہے : منڈاویہ

Next Post

’افغانستان میں 5.2شدت کا زلزلہ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شمالی کوریا دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دے گا: کم جونگ ان
عالمی خبریں

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

2025-05-10
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

2025-05-10
کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد
عالمی خبریں

کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد

2025-05-10
راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیل کی غزہ پر بمباری
عالمی خبریں

اسرائیل کے جنوبی لبنان پر شدید فضائی حملے۔ شہریوں میں خوف و ہراس

2025-05-10
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
Next Post
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں

’افغانستان میں 5.2شدت کا زلزلہ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.