منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’سیٹیں منتخب کرنے کا اختیار منتخب حکومت کو ہونا چاہئے‘

تنظیم نو ایکٹ میں ترمیم نہیں ہونی چاہئے تھی :عمرعبداللہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-08
in اہم ترین
A A
مرکز پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی دوسرا الیکشن کرانے کے موڈ نہیں:عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر کے بجائے سیٹیں منتخب کرنے کا اختیار منتخب حکومت دیا جانا چاہئے ۔
عمرنے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر کو تین سیٹوں کے انتخاب کا اختیار دینے سے یہ شک ہوتا ہے کہ ایسا بی جے پی کو مدد کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے ۔
سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔
عمرعبداللہ نے کہا’’جہاں تک پارلیمنٹ میں متعارف کی گئی حالیہ بل کی بات ہے ہمیں دو چیزوں پر اعتراض ہے ایک یہ کہ عدالت عظمیٰ نے ابھی ری آرگنائزیشن میں اپنا فیصلہ نہیں سنایا ہے اور یہ لوگ تبدیلیاں کر رہے ہیں‘‘۔
این سی نائب صدر کا کہنا تھا’’سیٹیں منتخب کرنے کا اختیار لیفٹیننٹ گورنر کو دیا گیا ہے جو منتخب حکومت کو دیا جانا چاہئے ‘‘۔انہوں نے کہا’’لیفٹیننٹ گورنر کو اختیار دیا گیا جس سے یہ شک پیدا ہوتا ہے کہ ایسا بی جے پی کو مدد کرنے کے لئے کیا جا رہا ہے کیونکہ وہ الیکشن میں جیت نہیں سکتے ہیں اس لئے ان کی سیٹوں کو بڑھایا جا رہا ہے‘‘۔
علاقائی جماعتوں کے الگ الگ جلسے کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر عمر عبداللہ نے کہا’’ہم الگ الگ جلسے کرتے ہیں ہمارے الگ الگ خیالات ہیں لیکن جہاں بڑا مقصد ہوتا ہے جیسا ۵؍اگست کا مسئلہ ہے تو وہاں ہم مل بیٹھ کر بات کرتے ہیں‘‘۔
ترال میں جلسہ منعقد کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا’’ترال میں آج جلسہ کرنے کا مقصد لوگوں کو ملنا اور تنظیم کو مزید مستحکم کرنا تھا‘‘۔
پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے پارلیمانی انتخابات میں بحیثیت امید وار کھڑا ہونے کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا’’ڈاکٹر فاروق صاحب ہمارے صدر ہیں وہ جو فیصلہ کریں گے اس کو تسلیم کیا جائے گا‘‘۔انہوں نے کہا’’اگر وہ خود ہی الیکشن لڑنا چاہیں گے تو بہتر اور اگر صحت کی وجہ سے نہیں لڑیں گے تو پارٹی کے ساتھ مشاورت کرکے ایک بہترین امید وار کو کھڑا کیا جائے گا۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سوشل میڈیا کے ذریعے ملی ٹنسی اور علیحدگی پسندی سے متعلق مواد شیئر کرنے سے گریز کریں‘پولیس کی اپیل

Next Post

’پاکستان کا زیر قبضہ کشمیرہمارا حصہ‘موقف دہرانے کی ضرورت نہیں‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
’پاک چین مشترکہ بیان میں کشمیر کا حوالہ مسترد‘

’پاکستان کا زیر قبضہ کشمیرہمارا حصہ‘موقف دہرانے کی ضرورت نہیں‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.