جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سیز فائر کرنا اور اقوام متحدہ جانا کشمیر کے حوالے سے نہرو کی دو بڑی غلطیاں

آزاد ہندوستا کے پہلے وزیر اعظم کی وجہ سے یوٹی کے لوگوں کے ساتھ نا انصافی ہو ئی:شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-07
in اہم ترین
A A
کشمیر میں ستر سال سے ظلم سہنے والوں کو اب انصاف ملے گا:شاہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

نئی دہلی//
وزیر داخلہ امت شاہ نے اپوزیشن پارٹیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بدھ کو کہا کہ جموں کشمیر میں ستر سال تک جن لوگوں کے ساتھ ناانصافی اور تذلیل کی گئی انہیں اب عزت کے ساتھ ان کے حقوق ملیں گے ۔
جموں کشمیر ریزرویشن ترمیمی بل اور جموں و کشمیر تنظیم نو ترمیمی بل پر لوک سبھا میں چھ گھنٹے طویل بحث کا جواب دیتے ہوئے شاہ نے آج کہا کہ ان لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کی ضرورت ہے جن کے ساتھ ناانصافی ہوئی، انہیں ذلیل کیا گیا اور۷۰سال سے نظر انداز کیا گیا ان کو انصاف دلانے کے لئے یہ بل ہے ۔ان کاکہنا تھا’’ کسی بھی معاشرے میں محروم افراد کو آگے لانا چاہیے ، یہ آئین ہند کی بنیادی روح ہے ۔ انہیں اس طرح آگے لانا ہوگا کہ ان کی عزت میں کمی نہ آئے ‘‘۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ ۸۰کی دہائی میں جب کشمیری پنڈتوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر بے گھر کیا گیا تو کوئی مدد کے لیے آگے نہیں آیا۔ اگر اس وقت کی حکومتیں پہلے دہشت گردی کا خاتمہ کرتیں تو ان لوگوں کو ریاست چھوڑنے کی ضرورت ہی پیش نہ آتی۔ جب یہ لوگ بے گھر ہوئے تو انہیں ملک کے مختلف حصوں میں جانا پڑا۔’’ ایک لاکھ سے زیادہ لوگ اپنے ہی ملک میں بے گھر ہوئے ۔ وہ اس قدر بے گھر ہوئے کہ ان کی جڑیں ان کے علاقے اور ان کی ریاست سے اکھڑ گئیں۔ یہ بل ان لوگوں کو حق دلانے کے لیے ہے ‘‘۔
شاہ نے کہا کہ نریندر مودی ایسے لیڈر ہیں، جو ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوئے اور ملک کے وزیر اعظم بنے ہیں، وہ پسماندہ اور غریبوں کا درد جانتے ہیں۔ جموں و کشمیر سے آرٹیکل۳۷۰ہٹائے جانے سے کچھ لوگ پریشان ہیں‘‘۔
وزیرداخلہ نے کہا’’حد بندی کی سفارشات کو قانونی شکل دے دی گئی ہے اور اسے آج پارلیمنٹ کے سامنے پیش کیا گیا ہے ۔ کشمیر کے بے گھر افراد کے لیے دو نشستیں مختص کی جائیں گی۔ ایک نشست پاکستانی مقبوضہ کشمیر ( پی او کے ) سے بے گھر افراد کے لیے دی جائے گی۔ حد بندی کمیشن کی سفارشات سے پہلے جموں میں۳۷سیٹیں تھیں جنہیں بڑھا کر اب۴۳کر دیا گیا ہے ۔ پہلے کشمیر میں۴۶سیٹیں تھیں، اب۴۷سیٹیں ہیں۔ ہم نے پی او کے کی۲۴سیٹیں محفوظ کر رکھی ہیں کیونکہ وہ حصہ ہمارا ہے ۔ پہلے جموں و کشمیر اسمبلی میں ۱۰۷نشستیں تھیں جو اب بڑھ کر۱۱۴ہو گئی ہیں۔ پہلے دو نامزد اراکین ہوتے تھے ، اب پانچ نامزد اراکین ہوں گے ‘‘۔
شاہ نے کہا’’اولین وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کے دور میں کی گئی غلطیوں کا خمیازہ کشمیر کو بھگتنا پڑا۔ پہلی اور سب سے بڑی غلطی یہ تھی کہ جب ہماری فوج جیت رہی تھی تو پنجاب کے علاقے میں پہنچتے ہی جنگ بندی نافذ کر دی گئی اور مقبوضہ کشمیرکا جنم ہوا۔ اگرجنگ بندی تین دن بعد ہوئی ہوتی تو آج مقبوضہ کشمیرہندوستان کا حصہ ہوتا۔دوسری ہندوستان کے اندرونی معاملے کو اقوام متحدہ میں لے جانے کی غلطی کی گئی ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بانڈی پورہ میں جنگجو معاون کی۱۴ مرلہ اراضی ضبط

Next Post

جموں:پرائیویٹ اسکول میں بم کی جھوٹی دھمکی سے افرا تفری مچ گئی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
مودی کی یوگا کو عالمی امن اور ہم آہنگی کا تحریک بنانے کی اپیل
اہم ترین

’ہمارے لئے جمہوریت صرف ایک نظام نہیں بلکہ بنیادی اقدار کا حصہ‘

2025-07-04
بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا
اہم ترین

بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا

2025-07-04
خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس
اہم ترین

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آغاز ۲۱جولائی سے

2025-07-04
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
اہم ترین

جعلی ڈاکٹر کیس:کرائم برانچ کی تحقیقات کے بعد عدالت میں چالان داخل

2025-07-04
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
Next Post
جموں: ایک پرائیویٹ اسکول میں بم کی جھوٹی دھمکی سے افرا تفری مچ گئی

جموں:پرائیویٹ اسکول میں بم کی جھوٹی دھمکی سے افرا تفری مچ گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.