ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غزہ کو غیر مسلح کرنا ناگزیر

ضمانت صرف اسرائیلی فوج دے سکتی ہے: نیتن یاھو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-07
in عالمی خبریں
A A
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

غزہ//
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے منگل کی شام کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی آپریشن کے خاتمے کے بعد غزہ کی پٹی کو غیر مسلح ہونا چاہیے۔ صرف اسرائیلی فوج ہی اس کی ضمانت دے سکتی ہے اور کوئی بھی بین الاقوامی مداخلت ناقابل قبول ہے۔
نیتن یاہو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "حماس کے بعد کیا ہو گا؟ اس کے بارے میں ہم ایک لفظ میں بات کریں گے’غزہ کو غیر مسلح ہونا ہے‘۔ صرف اسرائیلی فوج ہی اسے غیر مسلح کرنے کی ضمانت دے سکتی ہے اور کوئی بین الاقوامی طاقت اس کے لیے ذمہ دار نہیں ہو سکتی”۔
ایک اور تناظر میں نیتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کے دوران حماس کی طرف سے واپس جانے والے قیدیوں سے ملاقات کے دوران جنسی حملوں کی کہانیاں سنی ہیں۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ "میں نے سنا اور آپ نے بھی سنا۔ ہمارے لوگوں کو حماس کی قید میں غیر معمولی جنسی حملوں اور عصمت دری کا نشا نہ بنایا گیا‘‘۔
اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے کہا ہے کہ "حماس غزہ کی پٹی پر اپنا کنٹرول کھو رہی ہے اور اسے بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج غزہ کی پٹی میں کامیابی سے پیش قدمی کررہی ہے اور فضائی، زمینی اور سمندری اطراف سے ہونے والے حملے موثر ثابت ہورہے ہیں۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے منگل کے روز مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف آباد کاروں کی طرف سے کی جانے والی تشدد کی کارروائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی میں صرف پولیس اور فوج کو طاقت کے استعمال کا حق حاصل ہے۔
گیلنٹ نے ایک پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ "بدقسمتی سے انتہا پسندوں کی طرف سے تشدد کی کارروائیاں ہوتی ہیں جن کی ہمیں مذمت کرنی چاہیے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ "اسرائیل ایک قانون کی ریاست ہے، تشدد کے استعمال کا حق صرف ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جنہیں حکومت ایسا کرنے کا اختیار دیتی ہے۔ یہ اختیار اسرائیلی فوج، اسرائیلی پولیس، داخلی سلامتی ایجنسی (شن بیٹ) اور اس طرح کے دوسرے سرکاری سکیورٹی اداروں کو حاصل ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وئلے کی پیداوار کا تخمینہ ایک ارب ٹن : پرہلاد جوشی

Next Post

امریکا نے مغربی کنارے میں تشدد میں ملوث یہودیوں پر پابندی عائد کردی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ

امریکا نے مغربی کنارے میں تشدد میں ملوث یہودیوں پر پابندی عائد کردی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.