ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ آسٹریلوی کھلاڑی آئی پی ایل میں شرکت کریں: میکسویل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-07
in کھیل
A A
گلین میکسویل کی ڈبل سنچری ، آسٹریلیا نے افغانستان کو تین وکٹوں سے شکست دی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

سڈنی// آسٹریلیا کے آل راؤنڈر گلین میکسویل نے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کو اگلے سال ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں حصہ لینا چاہیے تاکہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کر سکیں۔
میکسویل نے کہا کہ ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اب آسٹریلیا کی نظریں اگلے سال جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ان کی ٹانگیں فعال رہیں گی وہ آئی پی ایل کھیلتے رہیں گے۔
ہندوستان سے واپسی اور ایک ہفتہ آرام کرنے کے بعد میکسویل اب بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں میلبورن اسٹارز کے کپتان کے طور پر کھیلیں گے۔ وہ آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور ٹیم کا حصہ ہیں۔
انہوں نے کہاکہ “میں اپنے کیریئر کے اختتام تک آئی پی ایل میں کھیلتا رہوں گا۔ غالباً یہ میرے کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔ جب تک میں چل سکتا ہوں، میں آئی پی ایل کھیلتا رہوں گا۔ آئی پی ایل نے میرے کیریئر میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں معیاری کھلاڑی اور کوچز حصہ لیتے ہیں، جن سے آپ کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ آپ اس ٹورنامنٹ میں دو ماہ تک اے بی ڈی ویلیئرز اور وراٹ کوہلی جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھیلیں گے، جو کسی کی زندگی کا سب سے بڑا تجربہ ہوگا۔ مجھے امید ہے کہ اس آئی پی ایل میں زیادہ سے زیادہ آسٹریلوی کھلاڑی شرکت کریں تاکہ یہ ان کی ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مدد کر سکے۔ اب ویسٹ انڈیز میں حالات تقریباً وہی ہیں جیسے ہندوستان میں – خشک، سست پچیں اور اسپنرز کو زیادہ مدد۔
انہوں نے کہا کہ ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے کے بعد آسٹریلیا کی محدود اوورز کی ٹیم اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت کر ‘ڈبل کرنے کی کوشش کرے گی۔ میکسویل نے کہا کہ پوری ٹیم کی نظریں اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ہم نے آپس میں بات کی اور کہا کہ ہمارا اگلا ہدف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہونا چاہیے۔ اس سے پہلے میں بی بی ایل کے ایک اور سیزن کا منتظر ہوں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کر سکتا ہوں: ڈو پلیسی

Next Post

نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 172 رنز پر آؤٹ کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post
نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے میں انگلینڈ کو 1 رن سے شکست دی

نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 172 رنز پر آؤٹ کیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.