بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

این پی اے کم ہو رہا ہے اور بینک بھی منافع کما رہے ہیں: مرکزی وزیرسیتا رمن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-06
in قومی خبریں
A A
جی20 وزیر خزانہ کی میٹنگ:کئی ترقی پذیر ممالک کی قرض کی صورتحال سنگین: سیتا رمن
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

نئی دہلی//
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج راجیہ سبھا میں بتایا کہ ملک میں بینکوں کے نان پرفارمنگ اثاثے (این پی اے ) مسلسل کم ہو رہے ہیں اور تمام بینک منافع بخش پوزیشن میں ہیں اور ملک کی معیشت مضبوط ہو رہی ہے۔منگل کو ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران ترنمول کانگریس کے جواہر سرکار کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے نان پرفارمنگ اثاثوں یعنی این پی اے میں مسلسل کمی ہو رہی ہے اور بینکوں کی پوزیشن مضبوط ہو رہی ہے کیونکہ وہ منافع کما رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف جہاں امریکہ اور جرمنی سمیت دنیا کے مختلف بڑے ممالک کے بینکوں کی حالت خراب ہو رہی ہے، وہیں ہندوستان میں بینک پھل پھول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال 2022-23 کے مطابق کمرشل بینکوں کے نان پرفارمنگ اثاثے 0.95 فیصد جبکہ سرکاری بینکوں کے نان پرفارمنگ اثاثے 1.24 فیصد پر آگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ہماری معیشت جو کبھی بری حالت میں تھی اب تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔محترمہ سیتارمن نے الزام لگایا کہ متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کی حکومت کے دس سالہ دور حکومت میں ‘فون بینکنگ’ کی وجہ سے بینکوں کی حالت تباہ ہوگئی تھی۔
اس وقت بینکوں کے کام کاج میں سیاسی مداخلت ہوتی تھی اور لوگوں کو ضابطے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بغیر تفتیش اور طریقہ کار کے ٹیلی فون کے ذریعے قرض دینے کی سفارش کی جاتی تھی۔ جس کی وجہ سے بینکنگ کا نظام درہم برہم ہو گیا۔محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ جان بوجھ کر قرض ادا نہ کرنے والے ڈھائی ہزار سے زیادہ لوگوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 13 ہزار 978 کھاتہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔
سرفیسی ایکٹ کے تحت 11 ہزار 483 مقدمات میں بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ حکومت کی کارروائی سے 33 ہزار 801 کروڑ روپے کی وصولی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی بی آئی، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ ایسے لوگوں کے خلاف مسلسل سخت اقدامات کر رہے ہیں۔وزیر مملکت برائے خزانہ بھاگوت کراد نے بھی ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ دیوالیہ پن کے عمل سے گزرنے والی کمپنیوں میں ‘ہیئر کٹ ‘ کی رقم طے کرنے میں حکومت کا کوئی رول نہیں ہے کیونکہ یہ سب طے شدہ عمل کا حصہ ہے اور اس کا فیصلہ ساہوکاروں کی کمیٹی یعنی قرض دہندگان کی کمیٹی کرتی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آسٹریلیا میں ایسی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں جو دونوں ممالک کے کرکٹ فینز کو پرجوش کرے : شان مسعود

Next Post

غریبوں کی فلاح و بہبود کی مودی کی اسکیم ایک مثالی ماڈل: مرکزی وزیرپرہلاد پٹیل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

2025-07-09
دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

2025-07-09
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
قومی خبریں

اقوام متحدہ میں افغانستان سے متعلق قرارداد پر ہندوستان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

2025-07-09
قومی خبریں

ویتنام کے وزیر اعظم نے عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی

2025-07-08
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

بہار کی ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں 10 جولائی کو سماعت

2025-07-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پونے میں گاندھی کا مجسمہ توڑنے کی کوشش کی مذمت کی

2025-07-08
پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
Next Post
اڈانی گروپ کی رپورٹ پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ جاری

غریبوں کی فلاح و بہبود کی مودی کی اسکیم ایک مثالی ماڈل: مرکزی وزیرپرہلاد پٹیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.