بولیویا //
امریکہ کے بولیویا کے لیے سابق سفیر مانویل روخا کو کیوبا کےلیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس سے بات کرتے ہوئے دو نامعلوم اعلی اہلکاروں نے بتایا کہ ایف بی آئی نے ایک طویل عرصے سے کیوبا کے خلاف اپنی خفیہ مہم شروع کر رکھی تھی جس کے نتیجے میں بولیویا کے لیے سابق امریکی سفیر 73 سالہ مانویل روخا کو میامی میں گرفتار کیا گیا ہے۔ امریکی ادارہ برائے انصاف نے مانویل روخا پر کیوبا کے مفادات کا تحفظ کرنے کا الزام لگایا ہے تاہم ،تفصیل نہیں بتائی گئی۔