جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سیاست

الیکشن کمیشن اور بی جے پی دونوں اسمبلی الیکشن میں تاخیر کے ذمہ دار:عمر

’میرے ہاتھ میں ہوتا تو پانچ ریاستوں کے حالیہ انتخابات کے ساتھ جموں کشمیر میں بھی الیکشن کراتا ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-03
in سیاست, مقامی خبریں
A A
مرکز پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی دوسرا الیکشن کرانے کے موڈ نہیں:عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

جموں//
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ بی جے پی کیلئے جموں وکشمیر کے اسمبلی انتخابات میں۱۰سیٹیں حاصل کرنا بھی مشکل ہے ۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ اگر میرے ہاتھوں میں ہوتا تو میں نے جموں و کشمیر میں کب کے الیکشن کرائے ہوتے ۔
این سی نائب صدر کا کہنا تھا کہ یہاں الیکشن منعقد نہ ہونے کیلئے میں الیکشن کمیشن اور بی جے پی دونوں کو قصور وار ٹھہراتا ہوں۔
سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز راجوری کے نوشہرہ علاقے میں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔
عمرعبداللہ نے کہا’’اگر میرے ہاتھوں میں ہوتا تو میں نے جموں و کشمیر میں راجستھان، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے ساتھ ہی الیکشن کرائے ہوتے ‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا’’حقیقت ہے کہ جموں و کشمیر کے الیکشن میں بی جے پی کیلئے یہاں ۵۰کیا۱۰سیٹیں حاصل کرنا بھی مشکل ہے ‘‘۔
الیکشن کمیشن کے بارے میں پوچھے جانے پر عمر عبداللہ نے کہا’’جہاں تک الیکشن کمیشن کا سوال ہے تو ان پر بھی سوالیہ نشان لگتا ہے ہم بار بار الیکشن کے بارے میں پوچھتے ہیں تو ان کا جواب ہوتا ہے کہ الیکشن کیلئے وازارت داخلہ اور جموں وکشمیر انتظامیہ کے ساتھ یونین ٹریٹری کے حالات کے متعلق مشورہ کرنا ہے ‘‘۔
عمرعبداللہ نے کہا’’اب اگر الیکشن نہیں ہو رہے تو کہیں ایسا نہیں ہے کہ ان کو اجازت نہیں مل رہی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ بی جے پی یہاں انتخابات نہیں کرانا چاہتی ہے ‘‘۔
این سی نائب صدر کا کہنا تھا’’یہاں الیکشن نہ ہونے کیلئے ہم دونوں الیکشن کمیشن اور بی جے پی کو قصور وار ٹھراتے ہیں‘‘۔
نیشنل کانفرنس کے پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے پر زور دینے کے بارے میں پوچھے جانے پر موصوف نائب صدر نے کہا’’جہاں تک بات چیت کا سوال ہے تو یہ بات ہم نہیں کرتے ہیں بلکہ بی جے پی کے سب سے قد آور لیڈر اتل بہاری واجپائی جی نے یہ سلسلہ شروع کیا تھا اور سرحد کے نزدیک جا کر کہا تھا کہ ہم دوست بدل سکتے ہیں لیکن پڑوسی نہیں بدل سکتے ہیں‘‘۔
این سی نائب صدر نے کہا’’تاہم بات چیت کیلئے ماحول تیار کرنے کی ذمہ داری صرف ہمارے ملک کی نہیں بلکہ پاکستان کی بھی ذمہ داری ہے ‘‘۔ان کا کہنا تھا’’ہم کوئی سودا بازی نہیں بلکہ وہی بات دہراتے ہیں جو واجپائی جی نے کی تھی۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس:اپوزیشن جماعتوں کا مفاد عامہ کے مسائل بحث کا مطالبہ

Next Post

کاکہ پورہ علاقے میں جہلم سے ریت نکالنے کے دوران مزدور کی موت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

جموں وکشمیرحج کمیٹی نے 2 حج پروازوں کو ملتوی کر دیا

2025-05-08
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

سوشل میڈیا پر سیکورٹی تعیناتی کی ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں: سائبر پولیس کشمیر

2025-05-08
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
مقامی خبریں

گلمرگ میں کیرالا کا سیاح مردہ پایا گیا، جنگلی جانور کے حملے کا شبہ

2025-05-07
جموںکشمیر:مختلف علاقوں میں ندی نالے خشک ہونے سے زرعی اور باغبانی شعبہ متاثر
مقامی خبریں

رام بن میں بگلیہار ڈیم کے گیٹ بند۔ چناب میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی

2025-05-07
Next Post
پلوامہ کے لاپتہ سبکدوش سرکاری ملازم کی لاش چوبیس روز بعد بر آمد

کاکہ پورہ علاقے میں جہلم سے ریت نکالنے کے دوران مزدور کی موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.