جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غزہ پر اسرائیلی فوج کے تین اطراف سے حملے

اڑھائی سو فلسطینی شہید

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-03
in عالمی خبریں
A A
اسرائیل اور فلسطین میں ہلاکتوں کی تعداد 1100 سے متجاوز
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

غزہ//
غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے بڑے پیمانے پر فضائی، زمینی اور بحری اطراف سے حملے شروع کیے ہیں۔ جنگ بندی کے بعد ہونے والے ان تباہ کن حملوں میں اموات کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد جنگ بندی سے قبل والی تعداد تک پہنچ گئی ہے۔
فلسطینی میڈیا نے غزہ میں محکمہ صحت کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ جمعہ کی صبح سے اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 240 اور زخمیوں کی تعداد 650 تک پہنچ گئی جب کہ اسرائیلی فوج نے جنگ بنمدی کے بعد 400 سے زائد اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
تازہ ترین پیش رفت سے متعلق العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار نے بتایا کہ ہفتے کی صبح غزہ کے اطراف کی بستیوں پر دوبارہ راکٹ داغے گئے ہیں۔
اسی دوران فلسطینی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی بندوق بردار کشتیوں نے خان یونس کے ساحل پر اپنی گولا باری تیز کر دی ہے۔ اسرائیلی فوج وسطی غزہ کی پٹی میں مشرقی المغازی اور دیر البلح کو نشانہ بنا رہی ہے۔
دوسری جانب اسرائیل کے بھاری توپ خانے نے غزہ کے تمام علاقوں پر گولہ باری کی ہے جب کہ جنگی طیاروں سے بھی تباہ گن بم گرائے جا رہے ہیں۔
فلسطینی نیوز ایجنسی نے ہفتے کے روز بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے شیخ نصر اور بنی سہیلہ کے علاقوں میں شہریوں کے گھروں پر شیلنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کے ایک اسکول کو بھی نشانہ بنایا جس میں سیکڑوں فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں۔
ایجنسی کے مطابق اسرائیلی توپ خانے نے خان یونس شہر کے مشرقی زرعی علاقوں پر بمباری کی۔
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے غزہ پر جنگ کے نئے مرحلے کے پہلے دن غزہ کی پٹی میں 200 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا۔
فوج نے ایک بیان میں مزید کہا کہ اس کی زمینی ، فضائی اور بحری افواج نے آج غزہ کی پٹی کے شمال اور جنوب میں خان یونس اور رفح سمیت اہداف کو نشانہ بنایا اور حماس کے دسیوں ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ الد اور رملہ سمیت متعدد اسرائیلی قصبوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے تھے۔
ادھر حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ اس نے جمعے کے روز غزہ شہر میں اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جبکہ اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈز نے بھی اسرائیلی فوجیوں پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی قابض افواج کے خلاف حملوں میں مصروف ہیں۔
غزہ میں جنگ کے دوسرے مرحلے کے پہلے دن 200 افراد ہلاک اور 600 کے قریب زخمی ہوئے۔ ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل کو غزہ کی پٹی میں مطلوبہ مشن مکمل کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے، جس پر اس نے زمینی، سمندری اور ہوائی سے بمباری شروع کر دی تھی مگر اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کے بعد غزہ کی پٹی پر بڑے پیمانے پر جنگ مسلط کر دی ہے۔
غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی سات اکتوبر سے جاری کارروائی میں اب تک تقریباً 16,000فلسطینیوں کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔ شہید ہونے والواں میں 6000 سے زیادہ بچے شامل ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روسی صدر نے فوجیوں کی تعداد میں 15 فیصد اضافے کا حکم دیدیا

Next Post

انٹونی بلنکن کا عراقی حکومت سے امریکیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
سعودی عرب نے ہر قسم کا ویزا رکھنے والوں کو عمرے کی اجازت دے دی
عالمی خبریں

سعودی ریلوے نے حج سیزن کے منصوبے کا اعلان کر دیا

2025-05-08
امریکا: طیارے میں دورانِ پرواز شدید جھٹکے، 36 مسافر زخمی
عالمی خبریں

امریکی لڑاکا طیارہ بحیرہ احمر میں گر ا

2025-05-08
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

ہمارے پاس حماس کو ختم کرنے کا منصوبہ ہے: اسرائیل

2025-05-07
عالمی خبریں

بچوں کے کم کھلونے رکھنے کے ٹرمپ کے بیان پر مائیک پینس کا ردعمل

2025-05-07
Next Post
یوکرین میں لڑائی سال کے اختتام تک جاری رہ سکتی ہے: امریکا

انٹونی بلنکن کا عراقی حکومت سے امریکیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.