بیجنگ//
شمالی امریکہ کی شمال مغربی سرحد پر مغربی امریکہ میں واقع ریاست الاسکا کے وسط میں جمعہ کو درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2ریکارڈ کی گئی۔جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز نے بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 5 بج کر 50 منٹ پر آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2تھی۔
زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے 91.3کلومیٹر کی گہرائی میں اور 63.02ڈگری شمالی عرض البلد اور 150.62ڈگری مغربی طول البلد پر واقع تھا۔
اس واقعہ میں کسی جان ومال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔