آستانہ//
قازقستان کے الماتی میں جمعرات کو ایک ہاسٹل میں آگ لگنے سے تیرہ افراد کی موت ہو گئی۔
ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ محکمہ نے بتایا کہ آگ تین منزلہ رہائشی عمارت کے تہہ خانے میں لگی۔ اس عمارت کی پہلی منزل اور بیسمنٹ کو ہاسٹلز میں تبدیل کر دیا گیا۔
واقعہ کے وقت ہاسٹل میں 72 افراد موجود تھے جن میں سے 59 باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔