لکھنؤ//) اشونی پونپا اور تنیشا کرسٹو کی ساتویں سیڈ ہندوستانی جوڑی نے سری کانت سید مودی انڈیا انٹرنیشنل بیڈمنٹن چمپئن شپ ایچ ایس بی سی ورلڈ ٹور سپر 300 کے دوسرے دن ہندوستانی امیدوں کو زندہ رکھتے ہوئے خواتین کے ڈبلز کے آخری 16 میں جگہ بنالی۔
بابو بنارسی داس بیڈمنٹن اکیڈمی میں بیڈمنٹن ایسوسی ایشن آف انڈیا (بی اے آئی) کے زیراہتمام اترپردیش بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقد بیڈمنٹن سید مودی دو لاکھ دس ہزار امریکی ڈالر کی انعامی رقم والی اس چیمپئن شپ میں سابق عالمی نمبر ایک ہندوستان کے سری کانت الٹ پھیر کا شکار بن گئے۔ خواتین کے سنگلز میں پچھلی رنر اپ مالویکا بھنسوڈ کا سفر بھی شکست کے ساتھ ختم ہوا۔ ٹورنامنٹ کے دو بار کے سابق فاتح ہندوستان کے سمیر ورما بھی شکست کے ساتھ ہی باہر ہوگئے۔
خواتین کے ڈبلز میں، اشونی پونپا اور تنیشا کریسٹو نے کوالیفائر سے مین ڈرا میں پہنچی سمردھی سنگھ اور سونالی سنگھ کی جوڑی کو 21-8، 21-9 شکست دی۔ خواتین کے سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں ہندوستان کی نوجوان اسٹار 16 سالہ انتی ہڈا نے 77 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں ہم وطن آکرشی کشیپ کو 15-21، 21-19، 21-18 سے شکست دے کر اپ سیٹ کیا۔ اب انتی کا مقابلہ دوسرے راؤنڈ میں نوزومی اوکوہارا سے ہوگا۔