ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

تلنگانہ میں بی جے پی کے اقتدار پر 4فیصد مسلم ریزرویشن ختم کردیاجائے گا:امیت شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-26
in قومی خبریں
A A
دہلی میں کشمیر پر ایک اور اجلاس ہوگا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

حیدرآباد//مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے والی واحد ریاست تلنگانہ ہے ۔ ریاست میں بی جے پی کے برسراقتدارآنے پر مسلمانوں کو دیا گیا چار فیصد ریزرویشن منسوخ کر دیا جائے گا اوراسے ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی میں تقسیم کردیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی نے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کئے ۔ امیت شاہ نے زوردیتے ہوئے کہاکہ عوام، تلنگانہ میں تبدیلی چاہتے ہیں،بی جے پی تلنگانہ کی ترقی کے لیے پرعزم ہے ،عوام کا ووٹ ہندوستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ ریاست، جسے فاضل بجٹ کے ساتھ تشکیل دیا گیا تھاکو بی آر ایس حکومت نے قرضوں کے جال میں پھنسادیا۔
انہوں نے بی آر ایس حکومت پر ان دس سالوں میں بدعنوانی کا الزام لگایا اور کہا کہ بی آر ایس حکومت نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا، انہوں نے حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ کا قیام 1200 نوجوانوں کی طویل جدوجہد اور قربانیوں کے بعد عمل میں آیا تاہم تلنگانہ کو ریاست کا درجہ ملنے کے باوجود عوام کی خواہشات پوری نہیں ہوئی ہیں جیسا کہ توقع کی جارہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان، غریب، کسان ریاست کے تمام لوگ شدید پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ان دس سالوں میں دیوالیہ ہو چکی ہے ۔
امیت شاہ نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کے جی تاپی جی تعلیم کے وعدہ کو نظرانداز کردیاگیا۔خالی ملازمتوں کو پُر نہیں کیاگیا، کسانوں کے قرض کی معافی مکمل نہیں ہوئی ۔ہر ضلع میں سوپر اسپیشالٹی اسپتال کا وعدہ پورانہیں کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ مشن کاکتیہ میں ہزاروں کروڑ روپے خرچ کرنے کے باوجود کام مکمل نہیں ہوا، دلت بند ھو اسکیم میں بھی بدعنوانی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کے سی آر حکومت پر بدعنوانی میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ صرف بی آر ایس کارکنوں کو ڈبل بیڈروم مکانات اور دلت بندو اسکیم کا فائدہ مل رہا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حارث رؤف اپنے اوپر ہونیوالی غیر منصفانہ تنقید سے بہت پریشان ہیں،خاندانی ذرائع

Next Post

بی جے پی کو برسراقتدارلانے پر تلنگانہ میں پسماندہ طبقات کے لیڈرکووزیراعلی بنایاجائے گا:مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی

بی جے پی کو برسراقتدارلانے پر تلنگانہ میں پسماندہ طبقات کے لیڈرکووزیراعلی بنایاجائے گا:مودی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.