منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

جمعہ سے پہلے کوئی جنگ بندی یا یرغمالیوں کی رہائی نہیں ہوگی: اسرائیل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-24
in عالمی خبریں
A A
ترکیہ میں سفیرعن قریب ذمہ داریاں سنبھالے گا ،حماس بڑی رکاوٹ ہے: اسرائیل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

فلسطینی اور اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ غزہ کی پٹی کے مکینوں کو جنگ بندی کے نفاذ کے آغاز کا انتظار ہے مگر اسرائیلی حکام نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ "جمعہ سے پہلے” لڑائی ختم نہیں کی جائے گی اور نہ ہی غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی ممکن ہوگی۔
ایک اسرائیلی اہلکار نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ جمعرات کو فلسطینی تحریک حماس کے ساتھ لڑائی میں "کوئی وقفہ نہیں ہوگا”۔
اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر زاچی ہنیگبی نے بدھ کی شام کہا کہ غزہ میں یرغمال بنائے گئے کسی کو بھی جمعہ سے پہلے رہا نہیں کیا جائے گا۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے آج جمعرات کو توقع ہے کہ جنگ بندی کے نافذ العمل ہو گی اور رہائی کی پہلی کارروائی جمعرات سے شروع ہو گی۔
ہنیگبی نے اپنے تازہ ترین بیانات میں کہا کہ "ہمارے قیدیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات مسلسل تیار ہو رہے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ "رہائی فریقین کے درمیان اصل معاہدے کے مطابق شروع ہوگی جمعہ سے پہلے نہیں ہوگی "۔
ٹائمز آف اسرائیل نے بدھ کے روز قومی سلامتی کونسل کے سربراہ زاچی ہنیگبی کے حوالے سے بتایا کہ قیدیوں کی پہلی کھیپ کو جمعہ سے پہلے رہا نہیں کیا جائے گا۔
اس سے قبل کل بدھ کو حماس کے رہنما موسیٰ ابو مرزوق نے کہا تھا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی جمعرات کی صبح دس بجے شروع ہو گی اور غزہ کی پٹی میں مکمل جنگ بندی ہو گی۔ بعد ازاں ایک سینیر اسرائیلی اہلکار نے ایک پریس بیان میں اس کی تصدیق کی تھی.اخبار نے ایک حکومتی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا اور اسرائیلی فوج کے جنرل نتزان ایلون جو اس وقت معاہدے کی حتمی تفصیلات کے لیے قطر میں ہیں نے ان قیدیوں کے نام حاصل کیے ہیں۔
 جن کی رہائی کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل قیدیوں کو رہا کرنے سے پہلے ان کے نام شائع نہیں کرے گا تاکہ معاہدہ ٹوٹنے کی صورت میں ان کے اہل خانہ کے دلوں میں جھوٹی امیدیں نہ پھیلیں۔
ذرائع نے بتایا کہ فریقین نے ابھی تک جنگ بندی کی دستاویز پر دستخط نہیں کیے ہیں، یہ مرحلہ اگلے 24 گھنٹوں میں مکمل ہونے کی امید ہے۔
امریکی نیوز ویب سائٹ ’ایکسیس‘ نے ایک اسرائیلی اہلکار کے حوالے سے کہا کہ معاہدے پر عمل درآمد کو ملتوی کرنے کی وجہ کئی "تکنیکی مسائل” ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو ان قیدیوں کے ناموں کی فہرست موصول نہیں ہوئی جنہیں رہا کیا جائے گا۔
مذاکرات سے واقف ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ التوا زیر حراست افراد کی رہائی کے تفصیلی منصوبے کو حتمی شکل دینے میں ناکامی کی وجہ سے ہوا۔
یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب یہ توقع کی جا رہی تھی کہ جمعرات کو چار روزہ جنگ بندی شروع ہو جائے گی۔ آج جمعرات کو حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے اور اسرائیل میں قید قیدیوں کو رہا کر دیا جائے گا۔
اسرائیلی پریس نے مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے جنگ بندی کے نفاذ کے بعد دوپہر کو یرغمالیوں کی پہلی کھیپ کو رہا کرنے کے منصوبے کے بارے میں بات کی تھی۔
یہاں تک کہ اسرائیل میں سرکاری دفتر نے بدھ کی شام صحافیوں کو تل ابیب کے ایک میڈیا سینٹر میں آنے کی دعوت دی جو جمعرات کی سہ پہر سے شروع ہونے والے "یرغمالیوں کی واپسی” کے لیے وقف ہے۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان چار روزہ جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا جس کے دوران حماس غزہ میں قید 50 خواتین اور بچوں کو رہا کرے گی جس کے بدلے میں اسرائیلی جیلوں سے 150 فلسطینی خواتین اور بچوں کو رہا کیا جائے گا۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سنکیانگ میں مساجد کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آگئی؛ ہیومن رائٹس واچ

Next Post

امریکا میں نیاگرا فالز کے قریب گاڑی میں دھماکا، 2 افراد ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں
عالمی خبریں

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

2026-08-31
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
عالمی خبریں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

2026-08-31
ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں
عالمی خبریں

ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں

2026-08-31
ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید
عالمی خبریں

ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید

2026-08-31
عالمی خبریں

جے ڈی وینس کی فیملی کے اچانک سفری مطالبات پر خفیہ سروس کے اہلکار نالاں

2026-08-31
عالمی خبریں

لبنانی صدر جوزف عون امریکہ کے دورے پر روانہ

2026-08-31
عالمی خبریں

آخری سانس تک ایران کا دفاع کیا جائے گا: عباس عراقچی

2026-08-31
عالمی خبریں

اسرائیل کا فلسطینیوں کے خلاف ’کرمسن تھریڈ‘ نامی نیا منصوبہ

2026-08-31
Next Post
ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ، 18 طلبا سمیت 21 افراد ہلاک

امریکا میں نیاگرا فالز کے قریب گاڑی میں دھماکا، 2 افراد ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.