نئی دہلی// دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ارویندر سنگھ لولی نے ریاستی کانگریس کے دفتر میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران راہل گاندھی کے سوشل میڈیا پر عوام سے براہ راست رابطہ قائم کرنے کے لیے واٹس ایپ چینل کا آغاز کیا۔ راہل کے واٹس ایپ چینل کو لانچ کرنے والی دہلی ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے ۔ اس پروگرام میں ضلع اور بلاک کانگریس کمیٹی کے صدور کی موجودگی میںمسٹر ارویندر سنگھ لولی نے تمام ضلع اور بلاک صدور بشمول دیگر کانگریسیوں کو ڈیجیٹل اسکرین کے ذریعے راہل گاندھی کے چینل میں شامل ہونے کے بارے میں بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ روزانہ اس چینل کے ذریعے اپنے محبوب قائد سے جڑ رہے ہیں اور اب تک 42 لاکھ سے زیادہ لوگ اس سے جڑ چکے ہیں۔
مسٹر ارویندر سنگھ لولی نے کہا کہ اس واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے سے آپ راہل گاندھی جی سے براہ راست جڑ جائیں گے اور راہل گاندھی جی کی پوسٹ کردہ پوسٹس اور خیالات سے بھی براہ راست رابطہ کرسکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو راہل جی کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونا ہے ، اس کے لیے ہم نے بورڈ لگائے ہیں جنہیں ہر کوئی براہ راست اسکین کرکے یا میسج کے ذریعے چینل سے جڑ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بورڈ تمام سرکردہ لوگوں کو دستیاب کرائے جائیں گے تاکہ آپ اپنے اپنے علاقوں کے لوگوں کو جوڑ سکیں، خاص طور پر کانگریس کے ساتھیوں، آر ڈبلیو اے ، سماجی تنظیموں اور سماج کے ہر طبقے کے لوگوں سے جو کانگریس اور راہل گاندھی کے نظریے کی حمایت کرتے ہیں اور ان کی سوچ کے ساتھ ملک کی ترقی چاہتے ہیں۔
مسٹر لولی نے کہا کہ جس طرح بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) اور ان کی حلیف جماعتیں سوشل میڈیا پر طرح طرح کے جھوٹ پیش کرکے عوام کو گمراہ کر رہی ہیں اسی طرح راہل گاندھی بغیر کسی خوف کے ملک میں سچائی کو نمایاں کر رہے ہیں، وہ اسے بے نقاب کر رہے ہیں اور جھوٹ کی مذمت کر رہے ہیں ۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ انہیں اس کے لئے کیا نقصان اٹھانا پڑے گا ۔ راہل جی کا چینل ان کا سب سے بڑا ذریعہ ہے کیونکہ ملک کا ہر فرد، چاہے وہ بڑا ہو یا چھوٹا، اس کے پاسا سمارٹ فون ہے اور وہ واٹس ایپ سے جڑا ہوا ہے ۔