جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

محکمہ تعلیم، کار نجار بدست گلکار

اساتذہ بھی پریشان اور بچے بھی مایوس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-23
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

کوئی بھی بیروکریٹ ’ہر فن مولا‘ ہونے کا دعویٰ نہیں کرسکتا۔ لیکن جموں وکشمیر بیروکریسی کو نہ جانے کب سے یہ بھوت سر پر سوار ہے کہ وہ خود کو ہر فن مولاسمجھتی بھی ہیں اور طرزعمل بھی اسی کے مطابق اب تک مشاہدے میں آتا رہا ہے۔
مختلف معاملات کے حوالوں سے عموماً کہا جاتا ہے کہ’’کار نجار بدست گلکار‘‘ ۔ اس کا رنجار بدست گلکار کے حوالہ سے بھی تقرریاں اور تعیناتیاںگذرے برسوں کے دوران ایک تواتر کے ساتھ مشاہدے میں آچکی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اکثرو بیشتر انتظامی امورات عوام کی بحیثیت مجموعی ضروریات، خواہشات اور وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ نہیںہوتے اور اس پر طرہ ٔ امتیاز کہے یا بدقسمتی اس مخصوص انداز فکر اور اپروچ کے ساتھ جو فیصلہ سازی کی جاتی رہی ہے اکثر معاملات میں ان فیصلوں اور اقدامات کو کالعدم قرار دے کر نئے فیصلوں کی نوبت آتی رہی ہے۔
اس حوالہ سے کشمیر میں محکمہ تعلیم کا محض سرسری جائزہ لیا جاتا ہے تو یہ بات کئی حوالوں سے اب تک مشاہدے میں آئی ہے کہ اس کے بیشتر فیصلے اور اقدامات نہ مقامی ضروریات سے ہم آہنگ پائے جاتے رہے ہیں اور نہ ہی ان سے کسی طرح کا کوئی فائدہ حاصل کیا جاسکا ہے ۔ مثال کے طور پر تعلیمی سیشن کو تبدیل کرکے مارچ تک لے جانے کا فیصلہ جموں وکشمیر کے موسمی تغیرات اور قہربانیوں کے حوالہ سے ایک غیر فطری فیصلہ ہے۔ معاشرے سے وابستہ مختلف حلقے مارچ سیشن کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں اور مطالبہ کیاجاتا رہا ہے کہ تعلیمی سیشن کو واپس اُس کلینڈر کے تابع کرلیاجائے جو عرصہ دراز سے کشمیرمیں متعارف تھا۔
اساتذہ کی سن لی جائے تو وہ اس بات پر متفق ہیں کہ اس نئے سیشن کے نتیجہ میں بچوں کے کم سے کم تین مہینے یونہی اور بغیر کسی معقول وجہ کے ضائع ہوجاتے ہیں۔ اگر چہ مارچ سیشن کے انعقاد میں بظاہر کوئی قباحت نہیں لیکن کشمیر کے موسمی حالات اس سیشن کی کامیابی اور ثمرآور ی کے تعلق سے بے نتیجہ ہی ثابت ہورہے ہیں۔ کشمیر دُنیا کے نقشے پر جنت بے نظیر کا درجہ حاصل کرنے کے باوجود اس حوالہ سے بدقسمت ہے کہ یہاں ٹھٹھرتی اور رگوں میںدوڑنے والے خون کو منجمد کرنے والی سردی سے نبرد آزما ہونے کیلئے کوئی معقول سہولیت دستیاب نہیں، نہ بجلی ہے اور نہ وہ آسائشیں جو دُنیا کے انتہائی سرد ترین خطوں کے لوگوں باالخصوص تعلیمی شعبوں کے حوالوں سے زیر تعلیم وتربیت بچوں کو دستیاب ہیں۔
فی الوقت جبکہ انتہائی سرد موسم اپنے مقررہ وقت سے بہت پہلے ہی مسلط ہوا ہے اور بچوں ہی کیا عام لوگوں کا گھروں سے باہر روز مرہ معاملات کے تعلق سے نکلنا مشکل ہوتا جارہا ہے تعلیمی اداروں میں حاضری قدرے ناممکن بنتی جارہی ہے۔ سکولوں میںگرمی کاکوئی بندوبست نہیں، دیہات میںقائم اسکولوں کے حوالہ سے بات کی جائے تو یہ کوئی الزام نہیں بلکہ زمینی حقیقت کہ سکولوں کی اکثر عمارتیں بغیر کھڑکیوں، دروازوں بلکہ خستہ حال چھتوں سے کھڑی تو نظرآرہی ہیں لیکن بچوں کو بیٹھنے کیلئے فرش تک دستیاب نہیں۔ لیکن ان خامیوں کے باوجود محکمہ تعلیم کشمیرکی ہر فن مولا بیروکریسی بضد ہے کہ ’’ابھی کیا ہوا‘ آنے والے دنوں میں فیصلہ کیاجائے گا۔
کشمیر، کشمیر ہے، بنگلور، ممبئی یا کولکتہ نہیںجہاں درجہ حرارت نقطہ انجما دسے نیچے نہیں آتا اور نہ ہی ملک کے کم وبیش سبھی حصوں میں بچوں کو حاصل سہولیات کے تعلق سے کسی مشکلات کا سامنا ہے۔ کشمیرمیں محکمہ تعلیم کی عمر ۷۵ سال پلس ہوچکی ہے لیکن اس ساری مدت کے دوران حاصل فنڈز کی روانی کے باوجود ادارہ جاتی ڈھانچہ کی تعمیر اور اطمینان بخش قیام کو یقینی نہیں بنایا جاسکا۔
اساتذہ کی تقرریوں اور تعیناتیوں کے تعلق سے بھی جو طریقہ کار اختیار کیاجارہا ہے اس نے بھی نہ صرف بے شمار خامیوں اور خرابیوں کو جنم دے رکھا ہے بلکہ اساتذہ کی اکثریت کو مختلف نوعیت کی پریشانیوں میں مبتلا کردیا ہے۔زون سسٹم کوا ختراع کرکے اور عملی جامہ پہناتے پہناتے اب تک کیا حاصل کیاگیا اور اس سسٹم نے تعلیمی نظام کی نشوونما کے حوالہ سے کس نوعیت کا کرداراداکیا ہے وہ فہم وادراک سے فی الوقت تک تو بالا ہے البتہ زمینی سطح پر یہ نیا سسٹم صریح ناکام اور بے نتیجہ ثابت ہورہاہے۔
موجودہ تعلیمی سسٹم کو متعارف کئے ۷۵؍ سال تو ہوچکے ہیں لیکن نرسری سے یونیورسٹی سطح تک کی تعلیم اور تعلیم سے وابستہ معاملات کو پیشہ ور ڈھانچہ عطانہیں کیاجاسکا ہے ۔ جموںوکشمیر میں تعلیم کے نظام کے حوالہ سے جو کچھ بھی سکھایا اور پڑھایا جارہا ہے اس کے نتیجہ میں صرف اور صرف ڈگری یافتہ افراد فارغ التحصیل تو ہورہے ہیں لیکن پیشہ ورانہ صلاحیت کے حامل ہاتھ نہیں! تمام تر توجہ اس کے برعکس نرسری اور پرائمری سطح پر ڈراپ اوٹ کا شرح تناسب کم سے کم رکھنے اور بچوں کو کلاسوں تک داخلہ تک محدود ہے۔
وقت بدل رہا ہے، تقاضے تبدیل ہورہے ہیں، ضروریات کی فہرست لمبی اور دراز ہوتی جارہی ہے، ترجیحات بھی سرنو تعین کے مراحل سے گذررہی ہیں لیکن بدقسمتی سے کشمیر اور جموں دونوں صوبوں میںتعلیم کے نظام میں نہ تبدیلی کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے اور نہ ہی وقت کے تقاضوں اور ضرورتوں کے مطابق ترجیحات کا سرنو تعین کیاجارہا ہے۔ یہی وہ اپروچ اور انداز فکر ہے جس کے ہوتے کارنجار بدست گلکار کا استعمال اب محکمہ تعلیم کا مستقل بلکہ اصل میںدوسرا عنوان بن چکا ہے۔
حالانکہ اس حقیقت سے انکار کی زرہ بھی گنجائش نہیں کہ خود اپنی اس سرزمین پر اعلیٰ پایہ کے ماہرین تعلیم وتربیت کی کوئی کمی نہیں لیکن ہر فن مولا کی جو جنونیت سرپر بھوت بن کر سوار ہوچکی ہے وہ ان اعلیٰ پایہ کے ماہرین تعلیم کی خدمات اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرنے کی راہ میں حائل کی جارہی ہیں۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راہل بابا اب بھی نابالغ ہی ہیں

Next Post

وراٹ آئی سی سی بلے بازی کی ٹاپ رینکنگ کے قریب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post

وراٹ آئی سی سی بلے بازی کی ٹاپ رینکنگ کے قریب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.