منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ایم پی میں آج تمام 230 سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوگی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-17
in قومی خبریں
A A
پاکستان زیر قبضہ کشمیر کیلئے مختص اسمبلی نشستوں کو غیر منجمد کرنے کا اختیار مرکز کوہے:کمیشن
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

بھوپال// مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے تمام 230 سیٹوں پر جمعہ 17 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
ریاست کے تمام 230 حلقوں میں جمعہ 17 نومبر کو ووٹنگ کا دن مقرر ہے ۔ ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہو کر شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔ حالانکہ نکسل متاثرہ بالاگھاٹ، ڈنڈوری اور منڈلا اضلاع کے متعلقہ نکسل علاقوں میں واقع پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ کا عمل صبح 7 بجے شروع ہوگا اورپر سہ پہر 3 بجے تک مکمل ہوگا۔
کل کی ووٹنگ سے قبل بدھ کی شام تمام 230 حلقوں میں انتخابی مہم کی آخری تاریخ ختم ہونے کے ساتھ ہی انتخابی شور تھم گیا۔ اس سلسلے میں آج امیدوار اب صرف عوامی رابطہ ہی کر سکیں گے ۔
ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر انوپم راجن نے یو این آئی کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے تمام 230 سیٹوں پر منصفانہ اور پرامن طریقے سے ووٹنگ کرانے کے لیے ضروری تیاری مکمل کر لی ہے ۔ ریاست کے پانچ کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ ووٹر 65 ہزار پانچ سو سے زیادہ پولنگ اسٹیشنوں پر اپنے شناختی کارڈ کے ساتھ ووٹ ڈال سکیں گے ۔ انہوں نے سبھی ووٹروں سے ووٹنگ کے عمل میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے ۔ اسمبلی انتخابات میں کل 2533 امیدوار میدان میں ہیں جن میں 2280 مرد، 252 خواتین اور ایک دیگر (تھرڈ جینڈر) امیدوار شامل ہیں۔
انتخابی مہم کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کے سینئر لیڈروں کے ساتھ ساتھ مختلف پارٹیوں کے لیڈروں نے اپنی پوری طاقت جھونک دی۔ تقریباً پندرہ دن تک جاری رہنے والی انتخابی مہم کے دوران، وزیر اعظم نریندر مودی نے 15 ، بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے 14، مرکزی وزیر امیت شاہ نے 21 اور دیگر مرکزی وزراء نے انتخابی جلسے کئے ۔ دریں اثنا، وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے گزشتہ ماہ سے تقریباً 160 انتخابی جلسے کیے ۔ ریاستی بی جے پی صدر وشنودت شرما نے 55 اجلاسوں سے خطاب کیا۔ پارٹی کے دیگر اسٹار کمپینرز نے بھی جلسوں کی جھڑی لگادی۔
دوسری طرف کانگریس کی طرف سے سینئر لیڈر راہل گاندھی، پرینکا گاندھی ، پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے ، ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ، سابق وزیر اعلیٰ ڈگ وجے سنگھ اور دیگر لیڈروں نے بھی انتخابی میٹنگیں کیں۔ انتخابی ہل چل کے دوران، بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی، سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو، عام آدمی پارٹی (آپ) کے سربراہ اروند کیجریوال اور دیگر رہنماؤں نے بھی ریاست میں مہم چلائی۔
وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈر شیوراج سنگھ چوہان بدھنی سے ، سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ چھندواڑہ سے اور مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر دمنی سے ، پرہلاد پٹیل نرسنگ پور سے اور فگن سنگھ کلستے منڈلا ضلع میں اپنی رہائش گاہ سے قسمت آزما رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بی جے پی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ اور اندور خطے سے چار ممبران پارلیمنٹ، ریاستی حکومت کے دو درجن سے زیادہ وزراء اور دیگر اہم لیڈران بھی انتخابی میدان میں اتر رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گرل فرینڈ کے امتحان کا فارم بھرنے کی فیس کے لیے معذور شخص کے قتل کا مجرم گرفتار

Next Post

مرکزی وزیر ہردیپ پوری اور مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شنڈے نے سالڈ ویسٹ منیجمٹ پر تبادلہ خیال کیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

2025-07-01
وزیر اعظم مودی ۱۹؍اپریل کو کٹرا میں ریلی سے خطاب کریں گے
قومی خبریں

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-01
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

مرمو دو روزہ دورے پر اتر پردیش جائیں گی

2025-06-30
قومی خبریں

یاترا خدمت اور لگن کا پہلو ہوتی ہیں: مودی

2025-06-30
قومی خبریں

ہماچل میں بارش سے بچاؤ کاموں میں رکاوٹ

2025-06-30
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھڑگے نے نرسمہا راؤ کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-06-29
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
قومی خبریں

ہندوستان کے خیالات، فلسفیانہ سوچ اور عالمی نظریہ ہزاروں سالوں سے لازوال ہیں: مودی

2025-06-29
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ریزرویشن مخالف بی جے پی مساوات کو پسند نہیں کرتی: کانگریس

2025-06-29
Next Post
دیگر ممالک کے مقابلے ایندھن کی قیمتوں میں محض پانچ فیصد اضافہ ہوا: پوری

مرکزی وزیر ہردیپ پوری اور مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شنڈے نے سالڈ ویسٹ منیجمٹ پر تبادلہ خیال کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.