ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

رمیز راجہ کو متعصبانہ تبصرے پر ہنسنا مہنگا پڑ گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-17
in کھیل
A A
رمیز راجہ بھارتی بورڈ کے ساتھ مثبت بات چیت کیلئے پُرامید
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

کراچی//
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ کو متعصبانہ چٹکلے پر ہنسنا مہنگا پڑ گیا۔
رمیز راجہ نے کچھ عرصہ قبل ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں شو میں موجود ایک کامیڈین کی جانب سے ایک سوال کے جواب میں ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری سابق کرکٹر ویوین رچرڈز کا سیاہ فام ہونے پر مذاق اڑایا گیا۔
شو کے دوران کامیڈین نے ویوین رچرڈز کے بھارتی اداکارہ نینا گپتا کے رشتے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں کرکٹ میچ دیکھتی ہوں اور میرا دل اس وقت ٹوٹ گیا تھا جب ویوین رچرڈز نے نینا گپتا کے ساتھ ڈیٹنگ شروع کی، میں نے اس جوڑی پر ایک شعر بھی لکھا تھا کہ ’جو لڑکیاں خود کو کہتی ہیں ملکۂ عالیہ ان کو پھر ملتا ہے مسٹر کالیا‘۔
رمیز راجہ جو اس شو میں بطور مہمان موجود تھے وہ کامیڈین کے اس تبصرے پر زور سے ہنسنے لگے۔
ویوین رچرڈز اور نینا گپتا کی بیٹی، فیشن ڈیزائنر مصابہ گپتا کو رمیز راجہ کا متعصبانہ تبصرے پر اس طرح ہنسنا ایک آنکھ نہیں بھایا۔ مصابہ گپتا نے سوشل میڈیا ایپ ایکس پر رمیز راجہ پر سخت الفاظ میں تنقید کی۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں رمیز راجہ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا ہے کہ حساسیت ایک خوبی ہے جو چند لوگوں میں ہوتی ہے، میرے والد، والدہ اور میرے پاس یہ خوبی ہے لیکن آپ کے پاس نہیں ہے، پاکستان کے ٹی وی چینل پر آپ کو ایسی بات پر ہنستے ہوئے دیکھ کر دکھ ہوا جس پر دنیا نے تقریباً 30 سال پہلے ہنسنا چھوڑ دیا تھا، ہم تینوں یہاں بہت فخر کے ساتھ موجود ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ نینا گپتا کے 1980ء کی دہائی کے آخر میں ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر ویوین رچرڈز کے ساتھ قریبی تعلقات تھے، اگرچہ ان دونوں نے کبھی شادی نہیں کی لیکن ان کی ایک بیٹی ہے جس کا نام مصابہ گپتا ہے جو 1989ء میں پیدا ہوئی تھیں۔
مصابہ گپتا اب ایک کامیاب فیشن ڈیزائنر ہیں اور ان کا ملبوسات اور کاسمیٹکس کا اپنا برانڈ ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وہاب ریاض کو ’’چیف سلیکٹر‘‘ بننے کیلئے کلیئرنس مل گئی

Next Post

بھارتی ٹیم میں کوئی کمی نظر نہیں آرہی، محمد عامر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post
محمد عامر کا گلوسسٹرشائر سے معاہدہ، نسیم شاہ کی جگہ ٹیم میں شامل

بھارتی ٹیم میں کوئی کمی نظر نہیں آرہی، محمد عامر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.