کراچی//
نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے وہاب ریاض کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے کیلئے کلئیرنس دیدی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وہاب ریاض چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بھی نگران کابینہ کاحصہ رہیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ جلد سابق کرکتر کو چیف سلیکٹر بنانے کا کانٹریکٹ بجھوائے گا۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کپتان اور کوچنگ اسٹاف کے ساتھ نئے ٹیم مینجر کے تقرر کا بھی فیصلہ کیا ہے، ریحان الحق کی جگہ سابق ٹیم مینجر نوید اکرم چیمہ کو پاکستان ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا بھیجا جائے گا۔
نجم سیٹھی دور میں مکی آرتھر نے جب ٹیم ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں تو اس وقت ریحان الحق کو مینجر کی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔
نوید اکرم چیمہ ماضی میں بھی ٹیم کے مینیجر رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ ڈائیریکٹر کرکٹ محمد حفیظ نے کوچنگ اسٹاف کے لیے ملکی کرکٹرز سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔