کلکتہ//)ایک خاتون مالدہ سے 12 خودکار آتشیں اسلحہ لے کر کلکتہ آرہی تھی۔ خفیہ ذرائع سے اطلاع ملنے پر پولیس نے اسے شمالی 24 تھانہ کے دتہ پوکھر تھانہ کے الگریا علاقہ سے گرفتار کرلیا۔ مبینہ طور پر یہ خاتون اسلحہ اسمگل کرتی تھی۔ اسے ہفتہ کو باراسات کی عدالت میں لے جایا گیا۔
خفیہ ذرائع سے اطلاع ملنے پر محکمہ کسٹم کے اہلکاروں نے ہفتہ کی صبح سے نیشنل ہائی وے نمبر 34 پر دتہ پوکھر تھانے کے الگریا علاقے میں تلاشی مہم چلائی جارہی تھی۔ اس وقت ایک خاتون پران پر شک کیا۔ کسٹم حکام کو اس سے پوچھ گچھ کے بعد کئی سوالات کے جواب نہیں ملے ۔ انہوں نے دتہ پوکھرپولیس اسٹیشن کو اطلاع دی۔ اس کے بعد پولیس آئی اور خاتون سے پوچھ گچھ کی۔ ایک بیگ کی تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے 12 خودکار آتشیں اسلحہ برآمد ہوا۔ پولیس کو معلوم ہوا کہ یہ اسلحہ مالدہ سے خاتون کے پاس آیا تھا۔ اس سے پوچھ گچھ کے بعد پتہ چلا کہ اس کا کلکتہ اسمگل کرنے کا منصوبہ تھا۔ حالانکہ اس نے آتشیں اسلحہ کس سے حاصل کی وہ کس کو فروخت کرنا چاہتی تھی، پولیس کو ان سوالوں کا کوئی جواب نہیں ملا۔ اس کے لیے خاتون کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا۔
تازہ ترین خبر کے مطابق گرفتار خاتون کا نام پوجا بسواس ہے ۔ 45 سالہ خاتون شمالی 24 پرگنہ کے ہابرا کی رہنے والی ہے ۔ پولیس کو معلوم ہوا کہ وہ بنیادی طور پر اسلحے کی اسمگلنگ میں ملوث ہے ۔ ملزم بیرون ملک اسلحے کی ا سمگلنگ میں بھی ملوث ہے ۔ جب اسے باراسات عدالت میں لے جایا گیا تو 14 دن کی پولیس تحویل کی درخواست کی گئی۔ لیکن جج نے 10 دن کی پولیس حراست کا حکم دیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ خاتون اسلحے کی اسمگلنگ کے کسی بڑے گروہ میں ملوث ہوسکتی ہے ۔