غزہ//
حماس کے رہنما غازی حمد نے کہا ہے کہ اسرائیل کی ریاست اور فوج جنگ کے آغاز کے بعد سے کوئی فوجی یا سیاسی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ غزہ اسرائیلی زمینی حملے کے خلاف مزاحمت جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا اسرائیل کی جانب سے غزہ میں صلاح الدین روڈ کو بلاک کرنے کی کوشش آج ناکام بنا دی گئی۔ جھڑپوں کے تمام مقامات پر اسرائیلی افواج کا مقابلہ ہوا اور انہیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 2 لاکھ مکانات مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔
ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ غزہ پر حملہ اسرائیل کے تاثر کو بہتر بنانے کی کوشش ہے۔ جھڑپوں کے تمام مقامات پر اسرائیلی افواج کا سامنا ہوا اور اسرائیلی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔انہوں نے اس جنگ میں فتح حاصل کرنے پر اپنے اعتماد کا اعادہ کرتے ہوئے مزید کہا فتح ہماری ہے اور ہمیں اللہ کی قدرت اور اپنے اندر کے لوگوں کی استقامت پر بھروسہ ہے۔