حیدرآباد//) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے فٹ رائز 75 پہل کے تحت جمعہ کو سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمی (ایس وی پی این پی اے) میں 5 کے کی دوڑ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
آج یہاں اس موقع پر مسٹر شاہ نے فٹ انڈیا پروگرام کے ذریعے شروع کیے گئے مختلف پروگراموں پر روشنی ڈالتے ہوئے فٹنس کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ جسمانی اور ذہنی تندرستی کو فروغ دینے کے لیے یوگا، دھیان اور ورزش جیسی سرگرمیاں اہم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فٹنس ہر ایک کی زندگی کا لازمی حصہ ہونا چاہیے اور روزمرہ کے کام کے تقاضوں کو مؤثر طریقے سے انجام دینے کے لیے جسمانی طور پر فٹ ہونا ضروری ہے۔