ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی وفد کے خلاف ردعمل

میرے الفاظ کو غلط رنگ دیا گیا ہے؍انتونیوگٹرس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-27
in عالمی خبریں
A A
پوتین اور زیلنسکی سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں:گوتیرس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

غزہ///
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے کہا ہے کہ حماس کے بارے میں میرے الفاظ بعض افراد کی طرف سے غلط شکل میں بیان کئے گئے ہیں اور اس صورتحال نے مجھے حیران کر دیا ہے۔
اسرائیل کے وزیر خارجہ ایلی کوہن کی طرف سے گٹرس کے ساتھ ملاقات کی منسوخی اور اسرائیل کے اقوام متحدہ کے لئے دائمی نمائندے گیلاڈ ایرڈان کی طرف سے استعفے کی اپیلوں کے بعد گٹرس نے امریکہ کے شہر نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر میں ذرائع ابلاغ کے لئے بیان جاری کیا ہے۔
گٹرس نے ، اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں منعقدہ اسرائیل۔فلسطین اعلیٰ سطحی نشست میں 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کی مذّمت کرنے کی یاد دہانی کروائی اور کہا ہے کہ "کوئی بھی چیز شعوری شکل میں شہریوں کو قتل کرنے، اغوا کرنے یا پھر سول مقامات پر راکٹ پھینکنے کو جائز قرار نہیں دے سکتی”۔
گٹرس نے یاد دہانی کروائی ہے کہ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے مشرق وسطیٰ کے بحران کی تفصیلات بیان کیں، فلسطینی عوام کے مصائب پر بھی بات کی اور کہا تھا کہ یہ پہلو بھی حماس کے حملوں کو جائز ثابت نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں میرے بیانات کو غلط شکل دی گئی اور ایسے ظاہر کیا گیا ہے جیسے میں حماس کی دہشت گردانہ کاروائیوں کی وجوہات بیان کر رہا ہوں۔ اس صورتحال نے مجھے ششدر کر دیا ہے۔ یہ سب درست نہیں ہے۔ میں نے ہلاک ہونے والوں کے کنبوں کے احترام کی وجہ سے بیان کی ضرورت محسوس کی ہے۔
دوسری طرف اسلامی تعاون تنظیم نے اپنے سرکاری انٹر نیٹ سائٹ سے جاری کردہ تحریری بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے بارے میں اسرائیلی موقف کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ”اسلامی تعاون تنظیم قابض اسرائیل کی طرف سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس پر غیر اخلاقی اور غیر قانونی حملوں کی شدید مذّمت کرتی ہے۔ ہم اسے اسرائیل کی طرف سے اقوام متحدہ اور اس کے سیکرٹری جنرل کے خلاف اختیار کردہ سیاسی ہتھکنڈہ قرار دیتے ہیں”۔
اسلامی تعاون تنظیم نے بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں گٹرس کا خطاب بین الاقوامی و انسانی قوانین، اقوام متحدہ کے سمجھوتوں اور فیصلوں سے ہم آہنگ ہے۔ یہ خطاب گٹرس کے عہدے اور ذمہ داریوں سے بھی ہم آہنگ ہے۔
واضح رہے کہ گٹرس نے ایک روز قبل اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کی مذّمت کی اور کہا تھا کہ "ہم اس بات کا بھی شعور رکھتے ہیں کہ حماس نے یہ حملے بلاوجہ نہیں کئے۔ فلسطینی عوام 56 سال سے ایک دم گھونٹ دینے والے قبضے کا سامنا کر رہے ہیں۔ ہم، ان کی زمین کے چپّہ چپّہ کر کے آبادکاروں کے قبضے میں جانے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ ان کی اقتصادیات تباہ ہو چکی ہے ۔ انسان گھر سے بے گھر ہو گئے ہیں اور گھروں کو مسمار کر دیا گیا ہے۔ اس مسئلے کے سیاسی حل پر اعتبار ختم ہونا شروع ہو گیا ہے”۔
گٹرس نے حماس کے اسرائیل پر حملے کے بارے میں کہا تھا کہ یہ حملہ کسی طرح بھی فلسطینی عوام کو اجتماعی شکل میں سزا دینے کے عمل کو جائز نہیں بناتا۔ جنگ کے بھی کچھ اصول ہوتے ہیں”۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاریوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت: راجناتھ

Next Post

شام: امریکی بیس پر حملہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

شام: امریکی بیس پر حملہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.