نئی دہلی// کانگریس نے صدر جمہوریہ دروپدی مورمو سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت سیاسی تشہیر کے لئے فوج کا استعمال کرنا چاہتی ہے وہ ایسا نہ کریں اس لئے صدر جمہوریہ کو اس معاملے میں مداخلت کرنا چاہئے ۔
کانگریس کمیونکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ جے رام رمیش نے پیر کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا[؟]ہندوستان کی فوج پورے ملک کی فوج ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہماری بہادرفوج کبھی بھی ملک کی اندرونی سیاست کا حصہ نہیں بنی۔ ساڑھے نو سال کی حکو مت کے دوران مہنگائی، بے روزگاری اور تمام مورچوں پر ناکام رہنے کے بعد مودی حکومت اب فوج سے اپنی سیاست کی تشہیر کرانے لا بے حد گھٹیا کوشش کر رہی ہے ۔ فوج کی سیاست کرنے کی یہ کوشش بے حد خطرناک قدم ہے ۔[؟]
انہوں نے کہا [؟]ہندوستانی مسلح فوج کی سپریم کمانڈرصدر جمہوریہ دروپدی مورمو سے درخواست ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرکے مودی حکومت کو اس غلط قدم کو فورا واپس لینے کی ہدایت دیں۔[؟]
پارٹی نے ان کے ساتھ ہی ایک اخبار میں چھپی یہ خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فوج سرکاری اسکیموں کی تشہیر کرے گی اور ملک کے نو شہروں میں سیلفی پوائنٹ بنے گا۔[؟]