ممبئی// وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو احمد آباد میں ورلڈ کپ کرکٹ میچ میں ہندوستانی ٹیم کی جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے ‘بہت شاندار’ قرار دیا۔
یہاں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے 141 ویں اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہاکہ “کچھ منٹ پہلے ہندوستان نے احمد آباد میں دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم میں ایک بہت ہی شاندار فتح حاصل کی ہے۔‘
اس اعلان پر کمرے میں موجود آئی او سی کے نمائندوں کی پرجوش آوازوں کے درمیان وزیر اعظم نے کہاکہ "میں ٹیم انڈیا کو اس شاندار جیت پر مبارکباد دیتا ہوں۔”
واضح رہے کہ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہندوستان نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔
مسٹر مودی آئی او سی کے کنونشن سے خطاب کرنے کے لیے آج ممبئی پہنچے تھے۔ انہوں نے ہندوستان کے 140 کروڑ عوام کی جانب سے آئی او سی کے مندوبین کا خیرمقدم کیا اور کہاکہ "آئی او سی کا یہ 141 واں اجلاس ہندوستان میں ہونا بہت خاص ہے۔ چالیس سال بعد ہندوستان میں یہ میٹنگ ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔‘‘