ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے پائوں میں انفیکشن برقرار ۔۔27اکتوبر تک گھر پر ہی آرام کریں گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-13
in قومی خبریں
A A
بی جے پی ملک کی معیشت کو نقصان پہنچارہی ہے :ممتا بنرجی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

کلکتہ// وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے اپنی رہائش گاہ پر کابینہ کی میٹنگ کے بعد کہا کہ ان کے پائوں میں اب بھی انفیکشن ہے اور ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے اس لئے وہ اپنی تمام خواہشو ں اور پارٹی لیڈروں کی درخواست کے باوجود درگا پوجا کے موقع پر نہ باہر نکل سکیں گی اور نہ ہی پارٹی ترجمان‘‘ جاگو بنگلہ’’ کے پوجا نمبر کے پروگرام میں شرکت کریں گی ۔
جمعرات کو کالی گھاٹ رہائش گاہ سے ورچوئل پوجا کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ 27 اکتوبر کو اپنے گھر سے نکلیں گی۔ اس دن ریڈ روڈ پر پوجاکارنیوال کا حکومت نے انتظام کررکھا ہے ۔
جمعرات کو ریاستی کابینہ کی میٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ نے ورچوئل کلکتہ اور اضلاع میں سینکڑوں پوجاپنڈالوںکا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ممتا بنرجی نے کہا کہ میں ٹھیک نہیں ہوں، پائوں میں انفیکشن ہے ۔ابھی بھی آئی وی انجیکشن لگ رہے ہیں ۔ میں ٹھیک سے چل نہیں سکتی ہوں۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ مزید کچھ دن پیدل نہیں چلنے کا مشورہ دیا ہے ۔ممتا بنرجی نے واضح کیا ہے کہ اس مرتبہ وہ ذاتی طور پر کسی پوجا کا افتتاح نہیں کر سکیں گی۔وزیر اعلیٰ نے پوجا کے منتظمین سے یہ بھی کہاکہ ‘‘اس بار میں پوجا کے افتتاح میں نہیں جا سکوں گی۔ 27 تاریخ کو کارنیول میں ملتے ہیں۔ آپ سب آئیں گے ۔ میں اس دن باہر آؤں گی۔ایک مہینے سے زائد عرصے سے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاستی سیکریٹریٹ نوبنو کا دورہ نہیں کیا ہے ۔پوجا سے قبل وہ اپنے دفتر لوٹنا چاہتی تھی مگر ڈاکٹروں نے انہیں مکمل طور پر چلنے سے منع کردیا ہے ۔
وزیراعلیٰ نے 12 ستمبر کو اسپین اور دبئی کا دورہ کیا۔ 23 ستمبر کو واپس آئیں۔ اسپین میں ہی پرانے چوٹ کے ساتھ ایک اور جگہ چوٹ لگ گئی تھی۔کلکتہ واپس آنے کے بعد وہ ایس ایس کے ایم اسپتال میں ڈاکٹروں سے ملاقات کی تھی۔ اسپین میں چوٹ لگنے کے باوجود ممتا بنرجی نے دورہ جاری رکھا تھا ۔ وزیر اعلیٰ نے جمعرات کو شمالی بنگال کے ساتھ ساتھ جنوبی بنگال کے مختلف اضلاع میں پوجا کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کالمپونگ میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو ریاستی حکومت تین لاکھ روپے کا معاوضہ دے گی۔
یونیسکو کی جانب سے بنگال کی درگا پوجا کو جدید روایت کا خطاب دینے کے بعد یہ پہلی پوجا ہے ۔ پوجا کمیٹیوں کے ذمہ داروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ‘‘اس مرتبہ بڑی تعداد میں غیر ملکی مہمان آئیں گے ۔ ہم نہیں جانتے کہ وہ کہاں اور کب آئیں گے ۔ لیکن آپ تیار رہیں ۔ وہ جاتے ہی شنکھ پھونک کر اور الودھوانی بنا کر ان کا استقبال کریں گے ۔ ان کی مہمان نوازی کریں ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

برلا نے متحدہ عرب امارات کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کی

Next Post

تمل ناڈو کے وزیر سینتھل بالاجی کی ضمانت کی عرضی 16 اکتوبر تک ملتوی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
Next Post
۵جیش جنگجوؤں کو عمر قید

تمل ناڈو کے وزیر سینتھل بالاجی کی ضمانت کی عرضی 16 اکتوبر تک ملتوی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.