نئی دہلی//مرکزی کابینہ نے ہندوستان کی الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت اور فرانس کی اقتصادیات، مالیات اور صنعتی اور ڈیجیٹل خود مختاری کی وزارت کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کو آج منظوری دے دی ہے ۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کو یہاں منعقدہ کابینہ کی میٹنگ میں اس تجویز کو منظوری دی گئی۔ اس معاہدے کا مقصد ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز سے متعلق تعاون اور معلومات کے تبادلے کو فروغ دینا ہے ۔ یہ معاہدہ ملک میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی تک رسائی کو فروغ دینے کے لیے ہر پارٹنر کے مقصد کی باہمی مدد کرے گا۔
پیچیدہ ٹیکنالوجیز کے میدان میں G2G اور B2B دونوں باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ اس معاہدے میں آئی ٹی کے شعبے میں روزگار کے مواقع کو فروغ دینے کے لیے بہتر تعاون کا تصور کیا گیا ہے ۔ اس مفاہمت نامے کے تحت دونوں شرکاء کی طرف سے دستخط کی تاریخ سے تعاون کا عمل شروع ہو گا اور پانچ سال تک جاری رہے گا۔
ہندوستان اور فرانس ہند-یوروپی خطے میں دیرینہ اسٹریٹجک ساجھیدار ہیں۔ ہندوستان اور فرانس ایک فروغ پزیر ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام پر تعاون کو فروغ دینے اور اسے آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں جو ان کے شہریوں کو بااختیار بناتا ہے اور ڈیجیٹل صدی میں ان کی مکمل شرکت کو یقینی بناتا ہے ۔
بینہ کی میٹنگ میں آج ہندوستان کی الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت اور پاپوا نیو گنی کی وزارت انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹکنالوجی کے درمیان آبادی پر لاگو کیے گئے کامیاب ڈیجیٹل حلوں کو بانٹنے کے میدان میں تعاون کے لیے مفاہمت نامے کو منظوری دے دی گئی ۔ ڈیجیٹل تبادلہ کے لیے جس مفاہمت نامے (ایم او یو) پر 28 جولائی 2023 کو دستخط کیے گئے تھے ، اسے منظوری دی گئی ۔
اس مفاہمت نامے کا مقصد دونوں ممالک کے ڈیجیٹل تبادلہ کے اقدامات کو نافذ کرنے میں قریبی تعاون، تجربات کے تبادلے اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر مبنی حل (یعنی انڈیا اسٹیک) کو فروغ دینا ہے ۔
یہ ایم او یو دونوں فریقوں کے دستخط کی تاریخ سے نافذ العمل ہوگا اور 3 سال کی مدت تک نافذ رہے گا۔
ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر (DPI) کے شعبے میں G2G اور B2B دونوں باہمی تعاون کو بڑھایا جائے گا۔