ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

آئی سی سی رینکنگ میں کوہلی، ڈی کاک اور ملان کی چھلانگ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-12
in کھیل
A A
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

دبئی//آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ میں سنچریوں کی جھڑی نے بلے بازوں کی رینکنگ پر زبردست اثر ڈالا ہے۔
تازہ رینکنگ میں وراٹ کوہلی، کوئنٹن ڈی کاک اور ڈیوڈ ملان ٹاپ ٹین بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں کھیلے جارہے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے آٹھ میچوں میں دس سنچریاں لگ چکی ہیں۔ سری لنکا کے خلاف جنوبی افریقہ کے ڈی کاک کی دھماکہ خیز سنچری نے سلامی بلے باز کوایک درجہ ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچا دیاہے۔
آئی سی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ پلٹنے والی 85 رنوں کی اننگ کے بعد ہندوستان کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی دو درجے ترقی کے ساتھ ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جب کہ بنگلہ دیش کے خلاف 140 رن کی میچ وننگ اننگ کھیلنے والے انگلینڈ کے سلامی بلے باز ملان سات درجے کی چھلانگ لگا کر اب آٹھویں نمبر پر ہیں۔
ملان اپنے کیریئر کی بہترین ریٹنگ 711 تک پہنچ گئے ہیں اور وہ کوہلی سے صرف چار پوائنٹس پیچھے ہیں جبکہ وہ پاکستان کے امام الحق سے چھ پوائنٹس آگے نکل آئے ہیں۔ امام تین درجے گر کر نویں نمبر پر آگئے ہیں۔
ہندوستان کے کیپر بلے باز کے ایل راہل 15 درجے ترقی کر کے 19 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر ایڈن مارکرم 11 درجے ترقی کر کے 21 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
سری لنکا کے خلاف 10 اور نیدرلینڈ کے خلاف پانچ رنز بنانے والے پاکستانی کپتان بابر اعظم اس وقت ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر ہیں جب کہ شبھمن گل بیماری کے باعث باہر رہتے ہوئے بھی دوسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔
ٹاپ گیندبازوں نے بھی کرکٹ ورلڈ کپ میں فوری اثر ڈالا ہے۔ پچھلی رینکنگ میں محمد سراج کے ساتھ جگہ شیئرکرنے والے آسٹریلیائی فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ اب آئی سی سی مردوں کی ون ڈے بولنگ رینکنگ میں سرفہرست ہیں۔ ہندوستان کے خلاف 3/38 وکٹ لینے کے بعد ہیزل ووڈ 669 سے 682 ریٹنگ پوائنٹس پر پہنچ گئے، جس میں روہت شرما اور شریاس آیئر کی ابتدائی وکٹیں بھی شامل تھیں۔ اسپنرز رویندرا جڈیجہ اور کلدیپ یادو کے دم پر ہندوستان نے وہ میچ چھ وکٹوں سے جیتاتھا، جنہوں نے آسٹریلیا کے بیٹنگ آرڈر کو توڑتے ہوئے انہیں 199 رنز تک محدود کرنے میں مدد کی تھی۔
سراج نے آسٹریلیا کے لیے مچل اسٹارک کا آخری وکٹ لیا اور 6.3 اوورز میں 1/26 کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، لیکن بولنگ رینکنگ میں پانچ پوائنٹس گر کر دوسرے نمبر پر آگئے۔ آسٹریلیا کے خلاف 42 رنزپر دو وکٹ لینے والے کلدیپ تین مقام کی ترقی کے ساتھ آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جب کہ جڈیجہ (3/28) کو 22 مقام کا فائدہ ہوا ہے، لیکن وہ اب بھی ٹاپ 40 گیند بازوں سے باہر ہیں۔
نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر ٹرینٹ بولٹ دو درجے ترقی کر کے تیسرے اور میٹ ہنری چار درجے ترقی کر کے پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن آئی سی سی مردوں کی ون ڈے آل راؤنڈر کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔ انہوں نے ورلڈ کپ کے پہلے دو میچوں میں چار وکٹیں حاصل کیں۔ مچل سینٹنر2/37 کے اسکور کے بعد ٹاپ 10 میں اوپر چڑھنے والے واحد آل راؤنڈر ہیں۔ انہیں انگلینڈ کے خلاف 5/59 کی اور تیز طرار ناٹ آؤٹ 36 رنوں کی اننگ کے ساتھ میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امید ہے بابر اعظم بھارت کے خلاف فارم میں واپس آجائیں گے : شین واٹسن

Next Post

ہندوستان اور فرانس کے درمیان ڈیجیٹل ٹکنالوجی کے معاہدے کو کابینہ کی منظوری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن
کھیل

تلک کا آؤٹ ہونا میچ کا ‘ٹرننگ پوائنٹ رہا: سیمسن

2026-10-16
کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا
کھیل

کبڈی چیمپئنز لیگ: پانچ فرنچائزز نے دیوانک دلال، آشو ملک سمیت 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا

2026-10-16
ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات
کھیل

ایشیائی کھیلوں کے تمغہ فاتح کھلاڑیوں سے وزیراعظم مودی کی ملاقات

2026-10-16
کھیل

شریئس ایّر ٹی-20 بلے بازی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر پہنچے

2026-10-16
کھیل

مُرلی سری شنکر کے ٹخنے کی سرجری ہوئی، 2027 کے سیزن میں واپسی پر نظریں

2026-10-16
کھیل

دہلی سینئر خواتین ٹی-20 ٹیم کا اعلان، سونی یادو کپتان

2026-10-16
کھیل

ہاکی ورلڈ کپ 2026 نے دنیا بھر میں 40.33 کروڑ ٹی وی ناظرین کا ریکارڈ بنایا

2026-10-16
کھیل

سریش رینا نے رنجی ٹرافی کے لیے اتر پردیش کی 4 ٹیمیں بنانے کی وکالت کی

2026-10-16
Next Post
’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘

ہندوستان اور فرانس کے درمیان ڈیجیٹل ٹکنالوجی کے معاہدے کو کابینہ کی منظوری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.