ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’بجلی کی مناسب اور قابل اعتماد فراہمی کو یقینی بنایا جائے‘

سنہا کی بڑھتی مانگ کو پورا کرنے کیلئے اضافی بجلی کی صلاحیت کی دستیابی کیلئے وسائل کی کافی مقدار کو یقینی بنانے کی ہدایت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-11
in اہم ترین
A A
’زیرو ویسٹ یاترا ہمارا عزم ‘:ایل جی کا امر ناتھ یاترا کیلئے دیہی ترقی کے محکمے کے اختراعی اقدامات کا آغاز

Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

سرینگر//
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے سرما کے دوران بجلی کی مناسب اور قابل اعتماد فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت د ی ہے ۔
سنہاآج پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ(پی ڈی ڈی) کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کی صدارت کررہے تھے جس میں انہوں نے جموںکشمیر میں بجلی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق ایل جی نے بجلی کی مانگ کو پورا کرنے کیلئے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جامع حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ اُنہوں نے سرمائی موسم میں بجلی کی مناسب اور قابل اعتماد فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے دیرپا اور کارکردگی میں اِضافہ کرنے کی بھی ہدایت دی ۔
لیفٹیننٹ گورنرنے اَفسروں کو سمارٹ میٹر سیچوریٹیڈ فیڈروں کو زیادہ سے زیادہ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور ان علاقوں میں اے ٹی اینڈ سی نقصانات کو سنگل ڈیجٹ تک لانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ جموں‘سرینگر اور ضلعی ہیڈ کوارٹروں کے سمارٹ میٹر سیچوریشن کو ترجیحی بنیادوں پر کیا جانا چاہیے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ڈی کو میٹر والے علاقوں کو قابل اعتماد خدمات اور معیاری بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے۔
اِس موقعہ پر جانکاری دی گئی پورے جموںوکشمیریوٹی میں تقریباً ۴لاکھ سمارٹ میٹر لگائے گئے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے صارفین کوپریشانی سے بچنے کیلئے کٹوتی منصوبوں کی تعمیل اور خراب ٹرانسفارمروں کو بروقت تبدیل کرنے کی ہدایت کی۔ سنہا نے مزید کہا کہ آنے والے سرمائی موسم کے پیش نظر سرحدی اور دُور دراز علاقوں کیلئے ٹرانسفارمروں کا ایڈوانس بفر سٹاک رکھا جانا چاہیے۔
ایل جی نے کہا کہ زمین پر موثر نفاذ سے بجلی کی چوری سے نمٹا جانا چاہیے۔
سنہا نے نئی اور قابلِ تجدید توانائی کی صلاحیت کو بروئے کار لانے اور جموںکشمیر یوٹی میں ری ویمپڈ ڈسٹری بیوشن سیکٹر سکیم (آر ڈی ایس ایس) کی مؤثر عمل آوری کی مزید ہدایت دی۔
پرنسپل سیکرٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ایچ راجیش پرساد نے ڈیمانڈ اور سپلائی کی تفاوت کو کم کرنے کے لئے محکمہ کے اقدام کے بارے میں میٹنگ کو جانکاری دی۔اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ موسم سرما کے بعد بڑے پیمانے پر صلاحیت میں اِضافہ کیا گیا تاکہ سسٹم اِضافی طلب کو پورا کر سکے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے موسم سرما کے دوران بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کیلئے اضافی بجلی کی صلاحیت کی دستیابی کے معاملے میںوسائل کی کافی مقدار کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ مالی برس۲۱۔۲۰۲۰ سے۲۴۔۲۰۲۳ء تک پیک ڈیمانڈ میں۲۸فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے جبکہ پیک خسارہ ۲۲فیصد سے کم ہو کر ۱۲ فیصد رہ گیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کا دھرنا یو ٹی کے لوگوں کی بھلائی کیلئے نہیں تھا:رینا

Next Post

شوپیاں تصادم میں انتہائی مطلوب لشکر طیبہ کے۲مقامی ملی ٹینٹ مارے گئے:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
کشمیر کے پنچاتی نمائندے سخت سیکورٹی میں جموں روانہ

شوپیاں تصادم میں انتہائی مطلوب لشکر طیبہ کے۲مقامی ملی ٹینٹ مارے گئے:پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.