نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے رہنما وژن کے تحت حکومت ہند کوآپریٹو سوسائیٹیوں کو مضبوط بنانے اور انہیں دیگر معاشی اداروں کے برابر لانے کے لیے پرعزم ہے ۔
ریزرو بینک آف انڈیا ( آر بی آئی) ) نے شہری کوآپریٹو بینکوں ( یو سی بی ایس ) کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کے لیے بلٹ ری پیمنٹ اسکیم کے تحت سونے کے قرضوں کی مانیٹری حد کو 2 لاکھ روپے سے بڑھا کر 4 لاکھ روپے کردیا ہے ۔ اس کے لیے ایسے شہری کوآپریٹو بینک اہل ہوں گے جنہوں نے ترجیحی شعبے کے قرضے (پی ایس ایل) کا ہدف مکمل کر لیا ہے ۔