کرگل/۸ اکتوبر
ایل اے ایچ ڈی سی کرگل میں نیشنل کانفرنس اورکانگریس اتحاد کی جیت کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے جبکہ تیسرے دور کی گنتی کے بعد بی جے پی اب تک ایک سیٹ پر کامیاب ہو سکی ہے۔
دستیاب تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق، ووٹوں کی گنتی کے تیسرے دور کے بعد، انڈین نیشنل کانگریس پانچ کونسل سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے جو کہ اب تک کی سب سے زیادہ ہے، جب کہ اتحادی پارٹنر نیشنل کانفرنس نے تین سیٹیں جیتی ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی صرف ایک سیٹ جیتنے میں کامیاب رہی۔
30 رکنی لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل (LAHDC)، کرگل کی 26 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان جاری ہے۔
کانگریس نے رامبیرپاو¿، پشکم، چوسکورے، چکتن اور تیسورو سیٹوں پر اپنی جیت درج کی ہے۔
نیشنل کانفرنس (NC) نے بھیمبت، پدم اور یوربلتک جیت لیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے سٹکچے کھنگرال حلقہ سے کامیابی حاصل کی ہے۔
اگست 2019 میں جموں و کشمیر سے الگ ہو کر مرکز کے زیر انتظام علاقہ بننے کے بعد کرگل میں پہاڑی کونسل کا انتخاب لداخ کا پہلا مقامی پول تھا۔
نئی کونسل 11 اکتوبر سے پہلے قائم ہو جائے گی۔