جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، 2 فلسطینی جاں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-06
in عالمی خبریں
A A
اسرائیلی فورسزکی فلسطینی مہاجرکیمپ میں فائرنگ،نوجوان ازجان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 2 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے تصدیق کی کہ اسرائیل کی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو شہری جاں بحق ہوگئے، جبکہ اسرائیلی فورسز نے دعویٰ کیا کہ مقبوضہ علاقے میں ’دہشت گردوں‘ سے مقابلہ ہوا۔
وزارت صحت نے کہا کہ مغربی کنارے کے علاقے تل کریم میں دو افراد کو قابض اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کرکے قتل کیا جن کی شناخت عبدالرحمٰن عطا اور حذیفہ فارس کے ناموں سے ہوئی ہے۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اہلکاروں کی طرف سے علاقے میں ایک ’مشکوک گاڑی‘ کی شناخت کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ اہلکاروں نے فائرنگ جاری رکھی اور اس کے مقابلے میں نتیجے میں دو افراد مارے گئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ ان رپورٹس کے بعد پیش آیا کہ علاقے میں اسرائیلی گاڑی پر مبینہ فائرنگ کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ حالیہ مہینوں میں مغربی کنارے میں پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے جہاں اسرائیل نے 1967 کے عرب-اسرائیل تنازع کے دوران قبضہ کیا تھا۔
اسرائیلی فورسز نے بڑے پیمانے پر چھاپے مارے ہیں اور فلسطینیوں کی طرف سے اسرائیلی شہریوں پر حملوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
اسرائیلی نوآبادکاروں نے فلسطینیوں اور ان کی املاک پر حملوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق تاحال ان تنازعات میں 245 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 32 اسرائیلی اور 2 غیرملکی باشندے بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔
اسرائیلی اور فلسطینی حکام کے مطابق دونوں طرف جنگجو اور عام شہری قتل ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ حالیہ مہینوں میں اس طرح کی فوجی کارروائیوں اور اسرائیلیوں پر فلسطینی حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
اسرائیل نے 1967 میں 6 دنوں کی جنگ کے بعد مغربی کنارے پر قبضہ کیا تھا اور اب اس علاقے میں اب تقریباً 4 لاکھ 90 ہزار اسرائیلی رہائش پذیر ہیں جو بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی سمجھی جانے والی بستیوں میں رہتے ہیں۔
فلسطین کا مؤقف ہے کہ اسرائیل 6 روزہ جنگ کے دوران قبضے میں لی گئی تمام زمینوں سے دستبردار ہو جائے اور تمام یہودی بستیوں کو ختم کر دے۔
تاہم اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی سخت گیر دائیں بازو کی اتحادی حکومت نے آبادکاری میں مزید توسیع کی ہے جہاں حکومتی ارکان بشمول انتہائی دائیں بازو کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر بھی آبادکاروں میں شامل ہیں۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی نے سنتوں کی تعلیمات ‘مساوی اصول’ پر عمل کرنے کی اپیل کی

Next Post

ایران: میٹرو میں نوجوان لڑکی پر حملہ، مغربی ممالک کا اظہار تشویش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
سعودی عرب نے ہر قسم کا ویزا رکھنے والوں کو عمرے کی اجازت دے دی
عالمی خبریں

سعودی ریلوے نے حج سیزن کے منصوبے کا اعلان کر دیا

2025-05-08
امریکا: طیارے میں دورانِ پرواز شدید جھٹکے، 36 مسافر زخمی
عالمی خبریں

امریکی لڑاکا طیارہ بحیرہ احمر میں گر ا

2025-05-08
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

ہمارے پاس حماس کو ختم کرنے کا منصوبہ ہے: اسرائیل

2025-05-07
عالمی خبریں

بچوں کے کم کھلونے رکھنے کے ٹرمپ کے بیان پر مائیک پینس کا ردعمل

2025-05-07
Next Post
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ

ایران: میٹرو میں نوجوان لڑکی پر حملہ، مغربی ممالک کا اظہار تشویش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.