جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ملک کے ایمس کی تعداد بڑھائی جارہی ہے :مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-04
in قومی خبریں
A A
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

حیدرآباد//وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ کسی بھی ریاست کی ترقی کے لئے بجلی اہم ہے اورتلنگانہ بجلی کی پیداوار میں خود مکتفی بن رہا ہے ۔انہوں نے تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں بجلی،ریل اور صحت جیسے اہم شعبوں میں تقریباً 8000 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام کیا۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے ان پروجیکٹس پر تلنگانہ کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہاکہ آج پداپلی میں این ٹی پی سی کے پراجکٹ کے پہلے یونٹ کا آغاز کیاگیا ہے ۔ جلد ہی دوسرایونٹ بھی شروع ہوگا جس سے اس کی گنجائش 4000میگااواٹ ہوجائے گی۔این ٹی پی سی کے پلانٹس میں یہ سب سے عصری پلانٹ ہے ۔اس سے بجلی کی پیداوار کا بڑاحصہ تلنگانہ کو ملے گا۔
مودی نے کہاکہ انہوں نے 2016میں اس پراجکٹ کا سنگ بنیاد رکھاتھا۔یہی حکومت کا ورک کلچر ہے ۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دھرم آباد۔منوہرآبادمجبوب نگر کرنول ریلوے اسٹیشن کے الکٹریشفیشن کو قوم کے نام سے کرنے سے تلنگانہ کیلئے کنکٹویٹی بڑھے گی۔انہوں نے کہاکہ ملک کی تمام ٹرینوں کے الکٹریفکنش کا کام کیاجائے گا۔انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ملک کے میڈیکل کالجس میں ایمس کی تعداد بڑھائی جارہی ہے ۔تلنگانہ کے بی بی نگر میں ایمس کا کام چل رہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ مریضوں کی تعداد کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایمس میں ڈاکٹرس اور طبی عملہ کی تعداد میں بھی اضافہ کیاجارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ آیوشمان بھارت سے تلنگانہ میں 70ہزارسے زائد افراد کو پانچ لاکھ روپئے تک علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے اور تقریبا 80فیصد رعایت پر دوائیں فراہم کی جارہی ہے ۔
تلنگانہ میں پانچ ہزارویلنس سنٹرس کام کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ کورونا کے دور میں تلنگانہ میں بڑے پیمانہ پر آکسیجن پلانٹس قائم کئے گئے تھے ۔قبل ازیں مودی نے این ٹی پی سی کے تلنگانہ سوپر تھرمل پاور پروجیکٹ کے پہلے مرحلہ کے 800 میگاواٹ یونٹ کو قوم کے نام کیا۔یہ تلنگانہ کو کم قیمت پر بجلی فراہم کرے گا اور ریاست کی اقتصادی ترقی کو فروغ دے گا۔یہ ملک کے سب سے زیادہ ماحولیات سے مطابقت رکھنے والے پاور اسٹیشنوں میں سے ایک ہوگا۔تلنگانہ کے ریل انفراسٹرکچر کو فروغ ملے گا۔ وزیر اعظم نے منوہرآباد اور سدی پیٹ کو جوڑنے والی نئی ریلوے لائن کے بشمول ریل پروجیکٹوں کو قوم کے نام کیا۔ مودی نے سدی پیٹ۔سکندرآباد۔ سدی پیٹ ٹرین کو بھی ہری جھنڈی دکھائی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ورلڈکپ 2023: شاہد آفریدی نے شاداب اور فخر زمان سے امیدیں باندھ لیں

Next Post

شمالی ہندوستان میں زلزلے کے جھٹکے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں

شمالی ہندوستان میں زلزلے کے جھٹکے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.