جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ایل جی ملاقات‘ میں عوامی شکایات کا ازالہ

ہر شہری کیلئے قابلِ رسائی اور معیاری عوامی خدمات ہماری ترجیح ہے ‘ شکایات کو حل کرنے کیلئے فعال طریقہ اختیار کیا جائے:سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-10-01
in اہم ترین
A A
سوپور دہشت گردوں کے حامیوں کو پناہ نہ دے:ایل جی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے آج ورچوئل موڈ کے ذریعے عوامی شکایات سننے کے دوران شہریوں سے بات چیت کی ۔ شہریوں کا انتخاب جموں و کشمیر کے مربوط شکایات کے ازالے اور نگرانی کے نظام پر جمع کرائی گئی شکایات کی بنیاد پر کیا جاتا ہے ۔
بات چیت کے دوران لیفٹیننٹ گورنرنے درخواست گزاروں کی کئی شکایات کا موقع پر ہی ازالہ کیا ۔
عوامی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے سنہا نے محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ سیلاس میں کام کرنے کے رحجان کو ختم کریں اور شہریوں کی شکایات کو کوارڈینیشن کے ذریعے حل کرنے کیلئے ایک فعال طریقہ اختیار کریں ۔
سنہا نے کہا ’’ہر شہری کیلئے قابلِ رسائی اور معیاری عوامی خدمات ہماری ترجیح ہے ۔ جے کے آئی جی آر اے ایم ایس پر مجموعی طور پر تصرف کی شرح ۹۷ فیصد تک پہنچ گئی ہے جو کہ لوگوں کے ادارہ جاتی اعتماد میں اضافہ کی نشاندہی کرتی ہے ‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنرنے افسران سے کہا کہ ہمیں صرف موجودہ کامیابیوں کی عکاسی نہیں کرنی چاہئے بلکہ مستقبل کی تشکیل کیلئے ایک مضبوط نظام بنانے کی کوشش کرنی چاہئے ۔
گاندر بل سے تعلق رکھنے والے سجاد احمد شیخ کی جانب سے پیٹھ پورہ خانان کے سرکاری پرائمری سکول کی عمارت کو پہنچنے والے نقصان کی شکایت کا جواب دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے پرنسپل سیکرٹری سکول ایجوکیشن اور ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی اسکول کسی بھی خستہ حال ڈھانچے میں کام نہیں کرے گا ۔
ریاسی کے علاقے دگہ ارناس میں ایک ڈسپنسری میں صحت کے مناسب عملے کی عدم دستیابی کے معاملے پر توجہ دیتے ہوئے سنہا نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کو ہدایت دی کہ وہ علاقے میں صحت کے عملے کو معقول بنانے کیلئے ایک جامع مشق کریں اور ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کریں ۔
اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے بلال احمد ڈار نے لوگری پورہ پہلگام میں غیر فعال فلٹریشن پلانٹ کے مسئلہ پرلیفٹیننٹ گورنر کی توجہ مبذول کرائی ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو اس سلسلے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جانا چاہئے کہ حکومتی اثاثے ناکارہ نہ ہوں اور اسے لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال کیا جائے ۔
پرانے قصبے کشتواڑ میں بارش کے دوران سیوریج کے پانی کے اوور فلو سے متعلق شکایت پر اے ڈی ڈی سی نے چیئر کو بریفنگ دی کہ یہ معاملہ پہلے ہی میونسپل کونسل اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ اٹھایا جا چکا ہے جس پر لیفٹیننٹ گورنر نے حکام کو ہدایت دی کہ اس طرح کے مسائل کو حل کرنے کیلئے وہ قبل از وقت رویہ اختیار کریں ۔
سنہا نے ضلعی انتظامیہ اور محکموں کی طرف سے گذشتہ ملاقات کے دوران دی گئی ہدایات پر کی گئی کارروائی کے بارے میں آگاہی حاصل کی ۔
لیفٹیننٹ گورنرنے بڑھاپے اور بیوہ پینشن اور دیگر سماجی بہبود کی اسکیموں کی منظوری میں التوا کی ضلع وار حیثیت کا بھی جائزہ لیا ۔
بعد میں لیفٹیننٹ گورنر نے گاندھی جینتی کیلئے محکموں اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات اور یکم اور۲؍اکتوبر کو ہونے والے بڑے پروگراموں سے پہلے کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔
سیکرٹری عوامی شکایات ‘ریحانہ بتول نے ایل جی ملاقات کی کارروائی چلائی ۔
اب تک جے کے آئی جی آر اے ایم ایس پر۳لاکھ۳ہزار۸ درخواستیں موصول ہوئی تھیں اور ان میں سے ۳لاکھ۴۳ہزار۴۸۴ کو۹۷فیصد کے مجموعی تصرف کی شرح کے ساتھ حل کیا گیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دو ہزار روپے کے نوٹ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع/۴ فیصد نوٹ اب بھی گردش میں:آر بی آئی

Next Post

مژھل سیکٹر میں ۲در انداز ہلاکاسلحہ و گولہ بارود بر آمد:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
’مزید سرحدی چوکیاں قائم ہوںگی‘

مژھل سیکٹر میں ۲در انداز ہلاکاسلحہ و گولہ بارود بر آمد:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.