پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

ڈانگری حملہ: پونچھ کے مینڈھر میں پانچ مقامات پر این آئی کے چھاپے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-30
in ٹاپ سٹوری
A A
این آئی اے کے جموںکشمیر اور پنجاب میں۱۴مقامات پر چھاپے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

جموں/۳۰ستمبر

قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے ہفتے کی صبح جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر تحصیل میں پانچ مقامات پر مشتبہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے مارکر ڈیجیٹل آلات و دستاویزات کو ضبط کیا۔

متعلقہ

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

یہ چھاپے راجوری کے ڈانگری حملے کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں مارے گئے ۔

بتادیں کہ سال رواں کے ماہ جنوری میں ہونے والے اس حملے میں 5 افراد از جان جبکہ کئی دیگر زخمی ہوئے تھے ۔

این آئی اے کے ایک ترجمان نے چھاپوں کے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پونچھ کے مینڈھر تحصیل کے گرسائی گاﺅں میں پانچ مقامات پر چھاپے مارے گئے ۔

ترجمان نے کہا”این آئی اے کی ٹیموں نے ان مقامات پر کالعدم تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ دہشت گردوں کے بالائے زمین ورکروں کے ٹھکانوں کی تلاشی لی“۔

ان کا کہنا تھا”اس دوران کئی ڈیجیٹل ڈیوائسز اور دستاویزات جن میں مجرمانہ ڈاٹا اور مواد شامل ہے ، کو ضبط کیا گیا اور اس سازش کو بے نقاب کرنے کےلئے ان چھان بین کی جا رہی ہے “۔

ترجمان نے بیان میں کہا کہ این آئی اے نے نثار احمد عرف حاجی نثار اور مشتاق حسین نامی دو ملزمان کو 31 اگست 2023 کو ایک کیس ( آر سی01 /2023 /این آئی اے / جموں) میں گرفتار کیا تھا جو اس وقت سینٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں بند ہیں۔

ترجمان نے کہا”ان دو گرفتار شدگان کے انکشافات اور جمع شدہ معلومات کی بنیاد پر یہ چھاپے مارے گئے “۔ان کا کہنا تھا”این آئی اے کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں گرفتار شدہ ملزموں نے دہشت گردوں کو پناہ دی تھی جنہوں نے یہ خطرناک حملہ انجام دیا“۔

بیان میں کہا گیا”گرفتار شدگان نے ان دہشت گردوں کو زائد از دو مہینوں تک منطقی سپورٹ فراہم کیا اور ان کو کمیں گاہوں میں پناہ دی جن کو انہوں نے خود بنایا تھا“۔

این آئی اے ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات کے مطابق یہ دو پاکستان نشین لشکر طیبہ سے وابستہ ہینڈلر سیف اللہ عرف ساجد جٹ، ابو قاتل عرف قاتل سندھی اور محمد قاسم کی ہدایات پر کام کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اس حملے کا مقدمہ ابتدائی طور پر زیر ایف آئی آر نمبر 01/2023 آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن راجوری میں درج کیا گیا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ این آئی اے نے 13 جنوری کو اس کیس کو اپنے قبضے میں لے کر دوبارہ رجسٹر کیا اور اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مژھل سیکٹر میں ۲در انداز ہلاک‘اسلحہ و گولہ بارود بر آمد:پولیس

Next Post

عمرصاحب!غصہ مت ہوئیے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
ٹاپ سٹوری

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

2025-07-06
’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘
ٹاپ سٹوری

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

2025-07-05
۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی
ٹاپ سٹوری

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

2025-07-04
شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل
ٹاپ سٹوری

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل

2025-07-01
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

’دہشت گردی کے متاثرین کیلئے انصاف کا انتظار ختم‘

2025-06-30
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا:ایل جی کی سول سوسائٹی سے مشاورت

2025-06-29
مہاراشٹراسیاسی بحران:ممبران کی خرید و فروخت کوئی نئی بات نہیں :عمر
اہم ترین

ریاست کا درجہ بحال کرنے پر بحث اب جلد ختم ہونی چاہیے: وزیر اعلیٰ

2025-06-27
لیفٹیننٹ گورنر نے یونیفائیڈ ہیڈکواٹرز میٹنگ کی صدارت کی
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا پر ایل جی سیاسی قیادت سے ملاقی

2025-06-27
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

عمرصاحب!غصہ مت ہوئیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.