سرینگر//
پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے بارہمولہ میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن ٹنگمرگ کی ایک پولیس پارٹی نے ہردو اچھلو علاقے میں ایک ناکہ لگا دیا اور اس دوران ایک شخص کو روکاانہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی شخص کی تحویل سے۵۵گرام چرس بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس بیان کے مطابق گرفتار شدہ کی شناخت غلام محمد بٹ ولد غلام محی الدین بٹ ساکن کھامندر پوری ٹنگمرگ کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس نے اس ضمن میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ پولیس نے سال رواں کے دوران ماہ اگست تک۵۴؍انتہائی مطلوب اور بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس/ پی ایس اے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے اور اس دوران منشیات فروشوں کی۱ء۲کروڑ رویے کی مالیت کی جائیدادیں ضبط کی ہیں جن میں۳رہائشی مکان‘۳گاڑیاں اور بھاری نقدی رقم شامل ہے ۔
بارہمولہ پولیس اس سلسلے میں ماہ اگست تک۲۱۳مقدمے درج کئے اور۳۴۳منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔