بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ ’اثاثوں کی مالیت بڑھا چڑھا کر‘ پیش کر کے فراڈ کے مرتکب قرار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-28
in عالمی خبریں
A A
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایلون مسک کا بڑا اعلان: امریکی نظام کے خلاف ’امریکا پارٹی‘ لانے کی دھمکی

فون کال لیک ہونے کا معاملہ۔ تھائی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا

نیویارک//
نیویارک کے جج نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جائیدادوں اور دیگر اثاثوں کی مالیت بڑھا چڑھا کر پیش کر کے کاروباری معاملات میں دھوکہ دہی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے ۔ یہ سابق امریکی صدر کے لیے ایک بڑی شکست تصور کی جا رہی ہے جو ان کے کاروبار کرنے کی اہلیت کو متاثر کر سکتی ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق مین ہٹن میں نیویارک کی ریاستی عدالت کے جسٹس آرتھر اینگورون کا سخت فیصلہ ریاست کے اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز کے لیے دو اکتوبر کو طے شدہ مقدمے کی سماعت میں ہرجانے کا تعین آسان بنا دے گا۔
جسٹس آرتھر اینگورون نے ان سرٹیفکیٹس کی منسوخی کا بھی حکم دیا ہے جو ٹرمپ آرگنائزیشن سمیت ٹرمپ کے کچھ کاروباروں کو نیویارک میں کام کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔
جج نے بتایا کہ کس طرح ٹرمپ، ان کے بالغ بیٹوں ڈونلڈ جونیئر اور ایرک، ٹرمپ آرگنائزیشن اور دیگر مدعا علیہان نے اپنی کاروباری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اثاثوں کی مالیت بڑھا چڑھا کر پیش کی۔جسٹس آرتھر نے لکھا کہ ’یہ ایک خیالی دنیا ہے، حقیقی دنیا نہیں۔‘ٹرمپ اور دیگر مدعا علیہان نے موقف اپنایا کہ وہ کبھی دھوکہ دہی کے مرتکب نہیں ہوئے اور چیلنج شدہ لین دین منافع بخش تھا۔ وہ جسٹس اینگورون کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ٹرمپ کے وکیل کرسٹوفر کس نے ایک بیان میں کہا کہ ’آج کا اشتعال انگیز فیصلہ حقائق اور گورننگ قانون سے مکمل طور پر الگ ہے۔ صدر ٹرمپ اور ان کا خاندان انصاف کے عمل کے نقص کو دور کرنے کے لیے تمام دستیاب آپشنز استعمال کرے گا۔‘
اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز کا کہنا ہے کہ وہ اپنے باقی کیس کو ٹرائل میں پیش کرنے کی منتظر ہیں۔یونیورسٹی آف مینیسوٹا لاء سکول کے ممتاز سکالر بل بلیک سمجھتے ہیں کہ ’یہ ایک تباہ کن فیصلہ ہے۔ کاروباری سرٹیفکیٹ کی منسوخی سے ٹرمپ کے رقم بنانے کی صلاحیت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔‘
نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیٹیا جیمس نے ستمبر 2022 میں ٹرمپ کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔
لیٹیٹیا جیمس نے الزام لگایا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بینک اور بیمہ کنندگان کو پیش کردہ اپنے سالانہ مالیاتی گوشواروں میں اپنے اثاثوں کو دو اعشاریہ دو ارب ڈالر بڑھا کر پیش کیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سویڈن میں پُراسرا طور پر لگنے والی آگ میں مسجد شہید

Next Post

عراق ؛ شادی کی تقریب میں آتشزدگی سے دلہا دلہن سمیت 113 افراد ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایلون مسک کا امریکا کو دوسرے ممالک میں مداخلت بند کرنے کا مشورہ
عالمی خبریں

ایلون مسک کا بڑا اعلان: امریکی نظام کے خلاف ’امریکا پارٹی‘ لانے کی دھمکی

2025-07-02
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
عالمی خبریں

فون کال لیک ہونے کا معاملہ۔ تھائی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا

2025-07-02
عالمی خبریں

ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد تہران سے کوئی رابطہ نہیں:امریکی صدر

2025-07-01
عالمی خبریں

امریکا، آئیڈاہو میں فائر فائٹرز پر فائرنگ، 2 ہلاک

2025-07-01
عالمی خبریں

جرمنی کا رافیل گروسی کو مبینہ ایرانی دھمکیوں پر اظہار تشویش

2025-07-01
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیسز کا امریکہ ساتھ نہیں دے گا

2025-06-30
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

امریکہ کے ساتھ معاہدہ ہوا تو افزدوہ یورینیم بیرون ملک منتقل کردینگے: ایران

2025-06-30
سمندر میں موسکوا بحری جہاز سے دھویں کے بادل …کیئف اور ماسکو کے متضاد دعوے
عالمی خبریں

ملائیشیا میں کشتی پلٹنے سے تین افراد ہلاک

2025-06-30
Next Post
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی

عراق ؛ شادی کی تقریب میں آتشزدگی سے دلہا دلہن سمیت 113 افراد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.