ڈھاکہ//
بنگلہ دیش میں ڈینگو کے 3,015نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 21 لوگوں کی موت ہو ئی ہے۔
وزارت صحت کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز (ڈی جی ایچ ایس) نے کہا کہ بدھ کو نئے کیسز کی آمد کے ساتھ اس سال اب تک ڈینگو کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1,76,810ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 850 ہے۔
اس سے قبل ڈی جی ایچ ایس نے 2 ستمبر کو 21 مریضوں کی موت کی اطلاع دی تھی۔ ڈی جی ایچ ایس کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں اب تک ڈینگو کے 53,002کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اگست میں 71,976اور جولائی میں 43,854کیسز سامنے آئے ہیں۔
ڈی جی ایچ ایس نے کہا کہ ملک میں اس سال اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 1,65,680ہے جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2,833نئے مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ جون سے ستمبر کے مانسون کے دوران ملک بھر میں ڈینگو بخار کی وبا پھیلی ہوئی ہے۔