منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

راجیہ سبھا میں وزیٹرس گیلری میں مودی زندہ باد کے نعرے : چیئرمین نے تحقیقات کا حکم دے دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-22
in قومی خبریں
A A
خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی//) راجیہ سبھا کی وزیٹرس گیلری میں آج اچانک ایک واقعہ میں کچھ ناظرین نے نریندر مودی زندہ باد کے نعرے لگائے ، جس پر اپوزیشن اراکین نے شدید احتجاج کیا اور ایوان سے واک آؤٹ کر گئے اور چیئرمین جگدیپ دھنکڑنے بھی اس معاملے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پورے معاملے کی سختی سے جانچ کی جائے گی۔
جمعرات کی شام تقریباً 4 بجے ایوان میں جب بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر سشیل مودی ناری شکتی وندن بل پر اپنے خیالات پیش کر رہے تھے تو پریس گیلری سے متصل سامعین کی گیلری سے باہر نکلتے ہوئے کچھ ناظرین نے نریندر مودی زندہ باد کے نعرے لگائے ۔ حالانکہ سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں فوراً ہی روک دیا لیکن ایوان میں بیٹھے اپوزیشن کے کئی اراکین نے اس کی شدید مخالفت کی۔ تبھی صدر نشیں کویتا پاٹیدار نے کہا کہ اس معاملے کا نوٹس لیا گیا ہے اور اراکین پرسکون رہیں۔
سماج وادی پارٹی کی راجیہ سبھا رکن جیا بچن، شیو سینا کی پرینکا چترویدی اور ترنمول کانگریس کے ڈیرک اوبرائن نے پرزور آواز میں بات کی اور اس کی سخت مخالفت کی۔ تاہم ان کی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی۔ اپوزیشن اراکین نے احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کرنا شروع کردیا، اسی دوران چیئرمین جگدیپ دھنکڑ نشست کے پاس آئے اور انہوں نے اپوزیشن اراکین کو روکنے کی کوشش کی۔
مسٹر دھنکڑ نے کہا کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے اور اس کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے کی حساسیت کو سمجھتے ہیں اور یہ سب کے لیے تشویش کا باعث ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں دراندازی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایوان میں اپوزیشن رہنماؤں سے بات کریں گے اور اس کی تحقیقات کی جائیں گی اور ناظرین کی گیلری کے معاملے میں بھی معیاری طریقہ کار اپنایا جائے گا۔ انہوں نے اپوزیشن اراکین سے کہا کہ اگر کچھ غلط ہوا ہے تو اسے حل کرنے کی ضرورت ہے ۔
اس کے بعد محترمہ جیا بچن نے کہا کہ یہ ان کا ذاتی تجربہ ہے کہ وہ ایوان کے باہر گروپس میں خواتین سے مل رہی ہیں اور وہ کہتی ہیں کہ ہم آپ کے مداح ضرور ہیں لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کی حمایت کرتے ہیں۔
ایوان میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر پرمود تیواری نے کہا کہ یہ پورا کمپلیکس اسپیکر کے ماتحت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نعرے لگانے والے ناظرین کا پتہ لگائیں کہ کس ممبر پارلیمنٹ کی سفارش پر وہ یہاں آئے تھے ۔ ان کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جان بوجھ کر ایوان کے وقار کو پامال کر رہی ہے ۔ اس کے بعد مسٹر تیواری اور مسز بچن ایوان سے واک آؤٹ کر گئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خواتین ریزرویشن بل پر بحث کے لیے ڈپٹی چیئرپرسن کے پینل کی تشکیل نو

Next Post

اتراکھنڈ کے رودرپریاگ ضلع میں دودھ کی پیداوار میں مسلسل اضافہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post

اتراکھنڈ کے رودرپریاگ ضلع میں دودھ کی پیداوار میں مسلسل اضافہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.