ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

5300 سے زائد ہلاکتیں،لیبیا میں سمندری طوفان سے درنہ شہر کا ایک چوتھائی حصہ ملیامیٹ

طاقتور طوفان دانیال کے بعد تقریباً چھ ہزار افراد ہلاک اور دس ہزار سے زائد لاپتہ ہو گئے ہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-14
in عالمی خبریں
A A
سوڈان، سیلاب اور طوفان سے 99 افراد لقمہ اجل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران نے اپنی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دی

جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں معلوم ہوجائے گا: امریکی صدر

طرابلس//
لیبیا بدترین تباہی کا سامنا کر رہا ہے۔ بحیرہ روم سے آنے والے طاقتور طوفان ڈینیئل کے بعد تقریباً چھ ہزار افراد ہلاک اور دس ہزار سے زائد لاپتا ہو گئے ہیں، اس کی وجہ سے ڈیم اور پل ٹوٹ گئے، طوفان کے راستے میں آنے والی عمارتیں اور گھر ملیا میٹ ہو گئے ہیں، اور ملک کے مشرق میں واقع ساحلی شہر درنہ کا تقریبا ایک چوتھائی حصہ صفحہ ہستی سے مٹ گیا ہے۔
سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شہر درنہ شدید سیلاب کے بعد اپنے انسانی اور مادی نقصانات کی گنتی جاری رکھے ہوئے ہے، جب کہ متاثرین کی بحالی کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ درنہ شہر میں دس ہزار لوگ لاپتہ ہو گئے ہیں۔
ایک بیان میں لیبیا کی فوج نے العربیہ اور الحدث کو بتایا کہ سمندری طوفان کی وجہ سے درنہ شہر کا 25 فیصد سے 45 فیصد حصہ سمندر میں ڈوب گیا ہے۔
پارلیمنٹ کی طرف سے مقرر کردہ حکومت کے وزیر داخلہ نے انکشاف کیا کہ سیلاب کے نتیجے میں پورے پورے خاندانوں کے
مرنے کی اطلاعات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ درنہ میں مرنے والوں کی تعداد 5300 سے تجاوز کر گئی ہے۔
لیبیا کی ایمرجنسی کمیٹی کے ایک رکن نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو اس بات کی تصدیق کی کہ فی الحال ہلاکتوں کی کل تعداد کو شمار کرنا ممکن نہیں ہے، خاص طور پر درنہ میں ہونے والی اموات۔ لیکن یہ تعداد بہت زیادہ ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ کئی عمارتیں گر گئیں۔
ایمرجنسی کمیٹی نے درنہ کی صورتحال کو انتہائی تباہ کن قرار دیا، ہر جگہ، سمندر میں، وادیوں میں، عمارتوں کے نیچے لاشیں پڑی ہیں۔
انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے ڈیزاسٹر اینڈ کرائسز یونٹ کے سربراہ حسام فیصل نے کہا کہ لیبیا میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 5000 سے تجاوز کر گئی ہے۔
ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز نے انکشاف کیا کہ انسانی ضروریات وسائل سے کہیں زیادہ ہیں۔قومی اتحاد کی حکومت کے سربراہ عبدالحمید الدبیبہ نے لیبیا میں سیاسی اختلافات اور تقسیم پر قابو پانے اور مصیبت زدہ علاقوں کی مدد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
طوفان دانیال نے ان دنوں بحیرہ روم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اس سے متاثر ہونے والا لیبیا ایک دہائی سے زائد عرصے کے تنازعے کے بعد تقسیم اور تباہی کا شکار رہا ہے۔
ساحلی شہر درنہ جس کی آبادی تقریباً 125,000 نفوس پر مشتمل ہے، سیلاب کے باعث ملبے میں تبدیل ہو چکا ہے۔
درنہ شہر کے الوحدہ ہسپتال کے ڈائریکٹر محمد القبسی نے بتایا کہ شہر کے دو اہم محلوں میں سے ایک میں 1700 افراد ہلاک ہوئے اور دوسرے میں 500 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
اس طوفان نے ملک کے مشرق میں دیگر شہروں کو بھی نشانہ بنایا، جن میں لیبیا کا دوسرا بڑا شہر بن غازی بھی شامل ہے اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے مشن کے سربراہ تمر رمضان نے امکان ظاہر کیا کہ ہلاکتوں کی تعداد "بہت زیادہ ہو گی۔ ”
انھوں نے ٹیلی ویژن کے ذریعے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ "ہم اپنے آزاد معلوماتی ذرائع سے تصدیق کر سکتے ہیں کہ لاپتہ افراد کی تعداد اب تک دس ہزار کے قریب ہے۔”
طوفان اور سیلاب کی وارننگ
مشرقی لیبیا میں بحیرہ روم کے ساحل پر واقع درنہ شہر ایک موسمی دریا سے منقسم ہے جو اونچائی سے جنوب کی طرف بہتا ہے اور اس میں ڈیموں کی وجہ سے شہر میں شاذ و نادر ہی سیلاب آتا ہے۔
گذشتہ سال شائع ہونے والے ایک تحقیقی مقالے میں لیبیا کی عمر المختار یونیورسٹی کے آبی علوم کے ماہر عبدالوانیس اشور نے کہا کہ درنہ کو خشک وادیوں میں بار بار آنے والے سیلاب سے خطرہ ہے۔انھوں نے 1942 سے اب تک پانچ سیلابوں کا حوالہ دیا۔ اس وقت علاقے میں ڈیموں کی باقاعدہ بحالی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
انہوں نے تحقیقی مقالے میں بڑے پیمانے پر سیلاب کے نتائج کے بارے میں ایک انتباہ شامل کیا، جو ان کے بقول وادی اور شہر کے رہائشیوں کے لیے تباہ کن ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا کی بیوی کے لیے زرعی زمین کو صنعتی زمین میں تبدیل کیا گیا: کانگریس

Next Post

ویتنام کی 10 منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران نے اپنی فضائی حدود کو بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دی

2025-07-05
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

جنگ بندی کی تجویز پر حماس کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹے میں معلوم ہوجائے گا: امریکی صدر

2025-07-05
روس نے جاپان کو ہمارز راکٹ فائر کرنے پر وارننگ دے دی
عالمی خبریں

روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف مائیکل گوڈکوف یوکرینی حملے میں ہلاک

2025-07-05
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
عالمی خبریں

ایران میں 3 سال سے قید فرانسیسی جوڑے پر اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام

2025-07-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

2025-07-04
عالمی خبریں

حزب اللہ کا ہتھیار چھوڑنے سے انکار

2025-07-04
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کرلی تھی، امریکا

2025-07-03
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایرانی صدر نے عالمی توانائی جوہری ادارے سے تعاون معطلی کا قانون نافذ کردیا، ایرانی سرکاری میڈیا

2025-07-03
Next Post
پارمپورہ میں آگ کی واردات میں۲۰رہائشی ڈھانچے خاکستر

ویتنام کی 10 منزلہ عمارت میں خوفناک آتشزدگی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.