ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ریاسی:مفرور دہشت گرد کی تلاش کیلئے کئی علاقوںکا محاصرہ

’ممکن ہے کہ دوسرا دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-06
in اہم ترین
A A
بجبہاڑہ میں مختصر تصادم میں ۲ مقامی جنگجو ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

جموں//
جموںکشمیر کے ریاسی ضلع کے چسانہ گاؤں میں دوسرے روز بھی دہشت گرد مخالف آپریشن جاری رہا۔ پیر کی سہ پہر سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم کے دوران ایک عدم شناخت دہشت گردماراگیا جبکہ دوسرے نے رہائشی مکان میں پناہ حاصل کی۔
ذرائع نے بتایا کہ جاں بھق دہشت گرد کا ساتھی سیکورٹی فورسز کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوا جس کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے ۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ منگل کی صبح جوں ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار رہائشی مکان کے اندر گئے تو وہاں پر جاں بحق دہشت گرد کا ساتھی موجود نہیں تھا ۔
ان کے مطابق چسانہ کا تولی گاؤں پہاڑی علاقہ ہے اور اسی کا فائدہ اٹھا کر دہشت گرد رات کے دوران چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مفرور دہشت گرد کو تلاش کرنے کی خاطر نصف درجن کے قریب گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن کا دائرہ وسیع کیا گیا جبکہ اضافی کمک کو بھی جنگلی علاقے کی اور روانہ کیا گیا ہے ۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جنگلی علاقے کو سیکورٹی فورسز نے پوری طرح سے سیل کرکے فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں مارے گئے دہشت گرد کی لاش برآمد کی گئی اور اس کے قبضے سے ایک رائفل ، دو میگزین اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔
جموں میں مقیم دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل سنیل برتوال نے منگل کے روزبتایاکہ ریاسی کے چسانہ گاؤں میں ایک ہارڈ کوردہشت گرد مارا گیا جس کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کیا گیا ہے ۔
کرنل برتوال نے کہاکہ علاقے میں اور ایک دہشت گرد ٹینٹ چھپا بیٹھا ہے جس کومار گرانے کی خاطر گاؤں میں دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری رہا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے رکھا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی انڈیا کا نام بدل کر ’بھارت‘ رکھنے کی قرارداد پیش کریں گے

Next Post

کشتواڑ میں حزب کے دہشت گرد جہانگیر سروری کی کمین گاہ کا پردہ فاش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
کشتواڑ میں حزب کے دہشت گرد جہانگیر سروری کی کمین گاہ کا پردہ فاش

کشتواڑ میں حزب کے دہشت گرد جہانگیر سروری کی کمین گاہ کا پردہ فاش

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.