ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ورلڈ کپ کیلئے ہندوستان 15رکنی اسکواڈ کا اعلان

ہندوستان کی ورلڈ کپ ٹیم میں کے ایل راہل چنے گئے، تلک ورما، پرشدھ کرشن باہر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-06
in کھیل
A A
سال 2022 کے ٹیسٹ میچوں میں وراٹ اور راہل بری طرح ناکام ، رشبھ پنت بہترین بلے باز
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

کولمبو//وکٹ کیپر بلے باز کے ایل راہل نے پوری طرح سے فٹ ہوکر ہندوستان کی ورلڈ کپ ٹیم میں جگہ بنا لی، جب کہ سنجو سیمسن اور تلک ورما کو 15 رکنی ٹیم سے باہر رہنا پڑا۔
راہل کو ہندستان کے 17 رکنی ایشیا کپ اسکواڈ میں بھی شامل کیا گیا تھا لیکن وہ کمر کی انجری کے باعث پہلے دو میچوں میں حصہ نہیں لے سکے ۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق راہل نے ٹیم سلیکشن سے قبل پیر کو بنگلورو میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں اپنی فٹنس ثابت کر دی تھی۔ وہ ایشیا کپ کے بقیہ میچوں میں شرکت کے لیے سری لنکا پہنچ گئے ہیں۔
راہل کی جگہ ٹیم انتظامیہ نے ایشان کشن کو ایشیا کپ میں آزمایا اور انہوں نے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف 82 رن کی شاندار اننگز کھیل کر اپنے انتخاب کو درست ثابت کیا۔ راہل اور کشن کی موجودگی سے سیمسن کے ورلڈ کپ کھیلنے کے امکانات خود بخود ختم ہو گئے۔ نوجوان باصلاحیت بلے باز تلک بھی مڈل آرڈر میں کارگر ثابت ہوسکتے تھے لیکن ٹیم انتظامیہ نے سوریہ کمار یادو کے تجربے پر بھروسہ کرنا بہتر سمجھا۔
ایشیا کپ کے لیے منتخب ہونے والے پرسدھ کرشنا کو بھی 15 کھلاڑیوں کے اسکواڈ میں جگہ نہیں ملی، البتہ انجری کے باعث طویل چھٹی کے بعد واپس آنے والے شریاس آئیر ورلڈ کپ اسکواڈ میں برقرار ہیں۔ ہندوستان کی کور ٹیم میں وراٹ کوہلی، شبھمن گل، جسپریت بمراہ، رویندر جڈیجہ، شاردول ٹھاکر، محمد سراج اور کلدیپ یادو جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔
خیال ر ہے کہ ہندوستان نے آخری بار مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں 2011 میں ورلڈ کپ جیتا تھا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ورلڈ کپ سکواڈز جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 ستمبر ہے تاہم ٹیمیں آئی سی سی کی منظوری کے بغیر 28 ستمبر تک تبدیلیاں کر سکتی ہیں۔
ایشیا کپ 17 ستمبر کو ختم ہونے کے بعد ہندوستانی ٹیم 22 ستمبر سے آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے میچ کھیلے گی، جب کہ اسے 8 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرنا ہے۔
ورلڈ کپ کے لیے ہندوستانی اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، شریاس ایر، ایشان کشن، کے ایل راہل، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، سوریہ کمار یادو، رویندر جڈیجہ، اکشر پٹیل، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ محمد سمیع، محمد سراج، کلدیپ یادو۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شاہ نے بچن کو کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے گولڈن ٹکٹ پیش کیا

Next Post

ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹ کی قیمت 50 لاکھ تک پہنچ گئی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بنگلہ دیش کے ہیڈ کوچ فل سمنز ڈاکٹروں سے ملنے لندن روانہ ہوئے

2025-07-05
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
کھیل

درخت آنے والی نسلوں کے زندہ محافظ ہیں: ریکھا

2025-07-04
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

گل ایک عظیم کپتان اور عظیم بلے باز ہیں: جیسوال

2025-07-04
ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کیا کلین سویپ
کھیل

ویسٹ انڈیز کے لیے بریتھویٹ100 ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے خصوصی کلب میں شامل ہوں گے

2025-07-04
ایشیا کپ سے پہلے سری لنکن ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیر لیا، اعلان کردہ ٹیم کے دو کھلاڑی انجریز کی وجہ سے ٹیم سے باہر
کھیل

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 77 رن سے ہرایا

2025-07-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
کھیل

سبھی سیاحتی مقامات کو کھول دیجئے صاحب!

2025-07-04
Next Post
بھارتی اور پاکستانی کھلاڑیوں کے معاوضوں میں زمین آسمان کا فرق

ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹ کی قیمت 50 لاکھ تک پہنچ گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.