ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ڈبلیو ایچ او کی روائتی طریقہ علاج سے متعلق پہلی عالمی سربراہ کانفرس -2023 کے نتائج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-09-05
in قومی خبریں
A A
روس ۔ یوکیرین جنگ میں نظام صحت بری طرح متاثر ہوا ہے، ڈبلیو ایچ او
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

نئی دہلی// صحت کی عالمی تنظیم( ڈبلیو ایچ او) نے پہلی ڈبلیو ایچ او روائتی طریقہ علاج کی عالمی سربراہ کانفرنس 2023 کے نتائج کی دستاویز ات کو ’’ گجرات اعلامیہ‘‘ کی شکل میں جاری کیا ہے ۔اس اعلامیہ میں اندرون ملک دستیاب تفصیلات اور قدیم علوم ، حیاتیاتی تنوع اورروائتی اورتکمیلی اور مربوط طریقہ علاج کے تئیں عالمی عہد بستگی کی توثیق کی گئی ہے ۔ ڈبلیوایچ او نے اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ سبھی کے لئے صحت اور تندرستی کے لئے بہتر سمجھ ، جائزہ اور جہاں کہیں بھی مناسب ہو ،زیادہ جامع ، متعلقہ کوائف کے لئے مخصوص ، پیچیدہ اور ذات سے مخصوص طریقہ کار کے مقصدسے ترجیحی طور پر سائنسی طریقوں کو اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔
اس اعلامیہ میں اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ گجرات کے شہر جا م نگر میں روائتی طریقہ علاج کے بارے میں ڈبلیو ایچ او کے عالمی مرکز کے میزبان ملک کی حیثیت سے پندوستان کو ڈبلیو ایچ او کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کی غرض سے ایک اہم کردار ادا کرنا ہے تاکہ سربراہ کانفرنس کے عملی ایجنڈے اور دیگر متعلقہ سرگرمیوں کو آگے لے جانے کی خاطر رکن ملکوں اور متعلقہ فریقوں کی معاونت کی جاسکے ۔
گجرات کے شہر گاندھی نگر میں منعقدہ روائتی طریقہ علاج سے متعلق ڈبلیو ایچ او کی دوروزہ عالمی کانفرنس 2023 کے عملی نکات ،سربراہ کانفرنس میں پیش کئے گئے شواہد ، تبادلہ خیال اور نتائج پر مبنی ہیں ۔اس کانفرنس میں عوام اور کرہ ارض کی صحت اور تندرستی، تحقیق اور شواہد سبھی کے لئے صحت اور تندرستی ، بنیادی حفظان صحت اور صحت سے متعلق نظام ، ڈیٹا اورمعلومات سے متعلق معمول کے نظام ، ڈجیٹل صحت فرنٹئیرس ، حیاتیاتی تنوع اور ہمہ گیریت ،انسانی حقوق ، مساوات اور اقدار جیسے مختلف النوع موضوعات پر غوروخوض کیا گیا ۔
آیوش کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے کہا ‘‘ گجرات اعلامیہ روائتی طریقہ علاج کے نظام سے متعلق ہمارے قدیم علم ومعلومات کو فروغ دینے سے متعلق ہمارے وزیراعظم نریندرمودی کے عزم کا ایک ثبوت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اشتراک وتعاون پر مبنی کوششوں اور پائیدار طور طریقوں کے ذریعہ ، ہم آنے والی نسلوں کے لئے ایک زیادہ صحت مند مستقبل کو یقینی بناسکتے ہیں۔‘‘
روائتی طریقہ علاج کے بارے میں ڈبلیو ایچ او کی اس عالمی سربراہ کانفرنس کے دوران ، صحت کی عالمی تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبرے سس نے کہا ہے کہ ’‘‘گجرات اعلامیہ ’’سائنسی علم کے ذریعہ روائتی طریقہ علاج کے امکانات کو بروئے کار لانے میں ایک اثر دار عنصر کے طورپر مفید ثابت ہوگا اور اس کے تحت صحت کے قومی نظام میں روائتی طریقہ علاج کو شامل کرنے پرتوجہ مرکوز کی جائے گی ،جس کی بدولت روائتی طریقہ علاج کی قوت اور افادیت کو سامنے لانے میں مدد ملے گی۔
گجرات اعلامیہ میں سبھی کے لئے صحت کا احاطہ کئے جانے (یو ایچ سی ) اور صحت سے متعلق سبھی پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جیز) کے مقصد میں معاونت کی غرض سے شواہد پرمبنی ٹی سی آئی ایم (روائتی تکمیلی مربوط طریقہ علاج ) اقدامات اور طریقہ کارکو مزید نافذ کرنے کی خاطر کوششوں میں اضافہ کئے جانے کی بات کہی گئی ہے ۔اس اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کثیر علاقہ جاتی ،کثیر انضباطی اورکثیر متعلقہ فریقوں اور شراکت داروں کے مابین اشتراک کے کردار کا ڈبلیو ایچ او -جی سی ٹی ایم کے ذریعہ اس عالمی سربراہ کانفرنس میں اظہار ہوا ہے ۔
اس میں صحت سے متعلق قومی پالیسیوں اور اعلیٰ ترین معیاری تحقیق پر مبنی نظام میں شواہد پر مبنی ارتباط ، پیداواریت میں اضافہ کرنے اور سائنسی لحاظ سے ثابت شدہ ٹی سی آئی ایم مصنوعات اور طور طریقوں کے باضابطہ استعمال کی معاونت کرنے کی بات کہی گئی ہے ۔
عوام کی صحت اور تندرستی کے لئے ٹی سی آئی ایم کے بارے میں ڈجیٹل صحت کے وسائل کو بہتر بنانے کی غرض سے ، ڈجیٹل صحت سے متعلق ٹکنالوجیز اور خاص طور پر مصنوعی ذہانت ( اے آئی ) کے مناسب فروغ اور اس کے استعمال کو اختیار کیا جانا ،اس کانفرنس کی خاص حصولیابی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نوجوان مہاتما گاندھی کے بارے میں پڑھیں، ان کی زندگی کے فلسفے کو اپنائیں: مرمو

Next Post

کانگریس ‘بھارت جوڑو یاترا’ کی سالگرہ پر 722 پدیاترائیں کرے گی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
قومی خبریں

وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کے ساتھ ‘آپریشن سندور’ پر تبادلہ خیال کیا

2025-05-10
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ
قومی خبریں

پنجاب حکومت ڈرون حملے روکنے کے لیے اینٹی ڈرون سسٹم تعینات کرے گی: کیجریوال

2025-05-10
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

ہمیں اپنی فوج کی بہادری، ہمت اور وژن پر فخر: لوک سبھا اسپیکر

2025-05-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

پورا ملک سندور آپریشن کی حمایت میں فوج کے ساتھ کھڑا ہے : کانگریس

2025-05-10
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘
قومی خبریں

مودی نے صدر مرمو سے ملاقات کرکے آپریشن سندور کے بارے میں جانکاری دی

2025-05-08
قومی خبریں

ہمیں ہندوستانی فوج پر فخر ہے : کیجریوال

2025-05-08
قومی خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

2025-05-08
قومی خبریں

مودی نے خلائی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر زور

2025-05-08
Next Post
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس

کانگریس 'بھارت جوڑو یاترا' کی سالگرہ پر 722 پدیاترائیں کرے گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.