نئی دہلی//
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر‘ نتن گڈکری ن نے کہا کہ لداخ میں قومی شاہراہ پر کرگل‘زنسکار وسطی لین کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔
ایک ٹویٹ میں گڈکری نے کہا کہ اس پروجیکٹ کی مجموعی لمبائی۱۴ء۳۱ کلومیٹر ہے اور یہ پیکیج۶ کے تحت آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کوشش کا بنیادی مقصد اندرونی علاقوں میں مسافروں اور اشیا کی نقل و حمل کیلئے قابل اعتماد اور قابل رسائی رابطہ فراہم کرکے علاقے میں اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ اپ گریڈ کے بعدیہ شاہراہ سال بھر کی رسائی کو یقینی بنائے گی‘جس سے مقامی معیشت اور خطے کے باشندوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں یہ اہم منصوبہ لداخ کے علاقے میں تیز رفتار، کسی دشواری کے بغیر اور ماحولیات کے اعتبار سے حساس موبیلٹی کے حصول کیلئے وقف ہے۔
واضح رہے کہ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کیمرکزی وزیر نتن گڈکری نتن گڈکری نے کہا کہ لداخ میں قومی شاہراہ پر کرگل‘زنسکار وسطی لین کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔