جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مرکز کی سرینگر اور شارجہ میں ہفتے میں پانچ پروازوں کی منظوری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-30
in اہم ترین
A A
مرکز کی سرینگر اور شارجہ میں ہفتے میں پانچ پروازوں کی منظوری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر//
مرکزی شہری وزارت ہوا بازی نے گو فرسٹ ائیر لائنز کو سرینگر سے شارجہ کے درمیان ہفتے میں پانچ بار پروازیں چلانے کو منظوری دی ہے ۔
یہ پیش رفت سرینگر اور شارجہ کے درمیان راست پروازوں کا سلسلہ بند ہونے کے کئی مہینوں کے بعد ہوئی ہے ۔
بتادیں کہ سرینگر اور شارجہ کے درمیان آخری پرواز رواں برس کے ماہ جنوری کے آخر میں چلی تھی اور اس کے بعد یہ سلسلہ معطل ہوا تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ سرینگر سے شارجہ کے درمیان راست پروازوں کا سلسلہ اگلے ایک ماہ کے دوران بحال ہونے کی توقع ہے ۔
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعے کے روز اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزارت شہری ہوا بازی نے سرینگر سے شارجہ کے درمیان ہفتے میں پانچ پروازوں کو آپریٹ کرنے کو منظوری دی ہے ۔
سنہا نے ٹویٹ میں کہا’’میں اس کیلئے عزت مآب وزیر اعظم شری نریندر مودی کا بے حد مشکور ہوں‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر کا اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہنا تھا’’یونین ٹریٹری انتظامیہ، حکومت ہند (وزارت ہوا بازی) اور عزت مآب وزیر شری جے ایم سندھیا سیاحت اور صنعت کے شعبوں کے فروغ کیلئے ہوائی رابطے کو مضبوط بنانے کے تئیں ترجیحی بنیادوں پر ضروری اقدام کر رہے ہیں‘‘۔
بتادیں کہ مرکزی حکومت نے سال گذشتہ کے ماہ اکتوبر میں سری نگر سے شارجاہ کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کی تھیں۔
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے سال گذشتہ کے ۲۳؍اکتوبر کو اس شارجاہ فلائٹ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا تھا۔
بتایا جاتا تھا کہ اس سروس سے جموں وکشمیر میں شعبہ سیاحت کو کافی فروغ ملے گا۔لیکن یہ سروس اس وقت مشکلات کا شکار ہوئی تھی جب پاکستان نے یہ دس روز بعد ہی اپنے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پاکستان کے اس فیصلے پر افسوس ظاہر کیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر میں کورونا وائر س کے ۴ نئے کیس درج

Next Post

۳سے۵مئی تک بارشوں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
وادی میںبارشوں سے شبانہ درجہ حرارت کئی ہفتوں بعد معمول سے نیچے درج

۳سے۵مئی تک بارشوں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.