نئی دہلی// کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے ، سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے لکھنؤ-رامیشور ٹرین میں آگ لگنے کے واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا نیز متاثرین کے خاندانوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے ۔
مسٹر کھڑگے نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ لکھنؤ-رامیشورم ٹرین میں آگ لگنے سے کئی مسافروں کی موت کی خبر بہت افسوسناک ہے ۔ سوگوار خاندانوں سے گہری تعزیت۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔ کانگریس کارکنان سے درخواست ہے کہ وہ ہر ممکن مدد کو یقینی بنائیں۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ لکھنؤ-رامیشورم ٹرین میں آتشزدگی سے کئی مسافروں کی موت کی خبر بہت افسوسناک ہے ۔ میں سوگوار خاندان کے ارکان سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ امید ہے کہ جو لوگ اس حادثے میں زخمی ہوئے ہیں ان کا بہتر علاج ہو گا اور جلد صحت یاب ہو جائیں گے ۔
محترمہ واڈرا نے کہا کہ لکھنؤ-رامیشورم ٹرین میں آگ لگنے سے کئی مسافروں کی موت کی افسوسناک خبر موصول ہوئی۔ تمام سوگوار خاندانوں سے میری گہری تعزیت۔ خدا ان کو دکھ کی اس گھڑی میں ہمت دے ۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں۔