سرینگر//
چیف سیکریٹری ‘ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول ہائی وے حکام کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا تاکہ بڑی موٹر گاڑیوں (ایچ ایم ویز) کیلئے اس سال پھلوں کے موسم کے دوران سرینگر جموں قومی شاہراہ پر سفر کے وقت کو مزید کم کرنے کے طریقے اور ذرائع تلاش کیے جائیں۔
میٹنگ کے دوران، ٹریفک حکام نے ہائی وے پر چھوڑی اور بڑی گاڑیوں کی حقیقی نقل و حرکت اور اس سڑک پر ان کے ڈرائیونگ کے نمونوں کے بارے میں تجرباتی ڈیٹا پیش کیا۔ نویگ اور چنانی‘ناشری ٹنل کے۷۰ کلومیٹر کے درمیان ٹریفک کو سمجھنے کے مقصد سے ۱۵ دن کی مدت کے لیے غور کیا گیا۔
وادی سے پھلوں کے ٹرکوں کی نقل و حرکت کے بارے میں چیف سکریٹری نے ٹریفک پلان تیار کرتے ہوئے فروٹ ایسوسی ایشنز کو آن بورڈ لینے پر زور دیا۔ انہوں نے پھلوں سے لدے ٹرکوں کو ان کی شناخت کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کیے گئے اسٹیکرز سے نشان زد کرنے اور منڈیوں کے باہر تک پہنچنے کے لیے بلا روک ٹوک رسائی دینے کے لیے کہا۔
داکٹر مہتا نے وادی کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دفاتر میں ضلعی کنٹرول روم قائم کریں تاکہ پھل کاشتکاروں کو سڑکوں اور دیگر مسائل کے بارے میں حقیقی وقت میں اپ ڈیٹ فراہم کیا جا سکے۔